ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش اسمبلی انتخابات: پرینکا، ڈمپل کے سامنے یوپی کی اس بہو نے پیش کیا چیلنج

پیر کو چارو نے باغپت کے چھپرولی اسمبلی سے امیدوار سہیندر رمالا کی حمایت میں روڈ شو کر انتخابی مہم شروع کی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اترپردیش اسمبلی انتخابات: پرینکا، ڈمپل کے سامنے یوپی کی اس بہو نے پیش کیا چیلنج
پیر کو چارو نے باغپت کے چھپرولی اسمبلی سے امیدوار سہیندر رمالا کی حمایت میں روڈ شو کر انتخابی مہم شروع کی۔

نئی دہلی۔ اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اس بار جہاں ایس پی۔ کانگریس اتحاد کے درمیان انتخابی مہم کی کمان پرینکا اور ڈمپل سنبھال رہی ہیں، وہیں سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ارپنا یادو بھی لکھنؤ کی کینٹ سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہیں۔ اسی درمیان سیاسی گھرانے کی ایک اور بہو اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ مانگ رہی ہے۔ جی ہاں ہم بات کر رہے راشٹریہ لوک دل کے سربراہ چودھری اجیت سنگھ کی بہو چارو چودھری کی جسے آر ایل ڈی نے اپنی پارٹی کا اسٹار کمپینر بنایا ہے۔


پیر کو چارو نے باغپت کے چھپرولی اسمبلی سے امیدوار سہیندر رمالا کی حمایت میں روڈ شو کر انتخابی مہم شروع کی۔ چھپرولی، تگانا اور رمالا سمیت درجنوں گاووں میں روڈ شو کر چارو نے آر ایل ڈی کے امیدوار کو جتانے کی اپیل کی۔


وہیں 403 نشستوں پر امیدوار لڑانے کے سوال پر چارو نے کہا کہ کتنی سیٹ ملتی ہے یہ عوام ہی طے کریں گے۔ ساتھ ہی جب ان سے ایس پی اور كانگریس کے اتحاد پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔

First published: Jan 31, 2017 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading