உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چودھری محبوب علی قیصر حج کمیٹی آف انڈیا کے بنے چیئرمین ، سلطان احمد اور شیخ جینا وائس چیرمین منتخب

    نئی دہلی : پارلیمانی رکن اور مشہورسیاسی اور سماجی رہنما چودھری محبوب علی قیصر کو آج حج کمیٹی آف انڈیا کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔

    نئی دہلی : پارلیمانی رکن اور مشہورسیاسی اور سماجی رہنما چودھری محبوب علی قیصر کو آج حج کمیٹی آف انڈیا کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پارلیمانی رکن اور مشہورسیاسی اور سماجی رہنما چودھری محبوب علی قیصر کو آج حج کمیٹی آف انڈیا کا چیرمین منتخب کرلیا گیا۔ ٹی ایم سی کے لوک سبھا ممبراور سلطان احمد اور گوا حج کمیٹی کے چیرمین شیخ جینا کووائس چیرمین منتخب کیا گیا۔ حج کمیٹی کے سربراہ کے انتخاب کے لئے آج یہا ں جواہر بھون میں منعقدہ انتخابی میٹنگ میں یہ انتخاب بیلیٹ پیپر کے ذریعہ عمل میں آیا۔چودھری محبوب علی قیصر کو دس اور ان کے حریف حاجی عنایت حسین قریشی کو چھ ووٹ ملے۔
      چودھری محبوب علی قیصر کے نام کی تجویز بہار حج کمیٹی چیرمین حافظ محمدالیاس عرف سنو بابو نے پیش کی تھی جس کی تائید کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ ای ٹی بشیر نے احمد کی۔ حاجی الیاس عرف سنو بابو نے بتایا کہ حاجی عنایت حسین قریشی کی حمایت میں مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی آئے تھے لیکن ممبروں کی اکثریت نے مسٹر محبوب علی قیصر کو منتخب کیا۔
      مسٹر قیصر نے اپنے انتخاب کو ایک آزمائش پر محمول کرتے ہوئے کہ کہ وہ تمام متعلقین کے اشتراک سے سفر حج کے سالانہ نظم کے فرائض انجام دیں گے اور ان کی کو شش ہو گی کہ فریضہ حج کی ادا ئیگی احسن سے احسن طور پر عمل میں آئے۔ حافظ الیاس عرف سنو بابو نے اس موقع پر مسٹر قیصر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کو ایک صاف ستھرایشبیہہ والا لیڈر مل گیا ہے جن کے ساتھ مل کر حاجیوں کے مسائل کو حال کرنے میں آسانی ہوگی۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے رکن اور مشہور سماجی کارکن ساجد ملک نے بھی اس انتخاب پر خوشی ظاہر کی۔
      واضح رہے کہ چودھری محبوب علی قیصر کو معاشرتئی ذمہ داریاں ادا کرنے کا طویل تجربہ رہا ہے۔ وہ بہار حکومت میں کابینی وزیر رہے اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں۔ وہ لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
      First published: