உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چھتیس گڑھ: نشے میں دھت لوگوں نے درگا جھانکی نکال رہے لوگوں پر گانجے سے بھری کار چڑھائی، 4 افراد کی موت، 20 زخمی

    چھتیس گڑھ: نشے میں دھت لوگوں نے درگا جھانکی نکال رہے لوگوں پر گانجے سے بھری کار چڑھائی، 4 افراد کی موت، 20 زخمی

    چھتیس گڑھ: نشے میں دھت لوگوں نے درگا جھانکی نکال رہے لوگوں پر گانجے سے بھری کار چڑھائی، 4 افراد کی موت، 20 زخمی

    Jashpur Accident: پتھل گاوں تھانے کے اے ایس آئی کے کے ساہو کو ایس پی نے فوری اثر سے معطل کردیا تھا۔ تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ وہیں کار چلا رہے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پورے حادثہ کی کمیٹی بناکر جانچ کرائی جائے گی۔

    • Share this:
      جش پور: چھتیس گڑھ کے جش پور میں آج بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں نشے میں دھت لوگوں نے گانجے سے بھری کار بھیڑ پر چڑھا دی۔ اس حادثہ میں 4 لوگوں کی موت اور 20 لوگ زخمی ہوگئے۔ کار میں ایک کوئنٹل گانجہ بھرا تھا۔ حادثہ سے ناراض لوگوں نے تھانے کا گھیراو کردیا۔ اس پورے حادثے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ خبر ملتے ہی کلکٹر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اے ایس آئی کو معطل اور تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن اٹیچ کردیا گیا ہے۔ کار سوار دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

      یہ حادثہ جش پور کے پتھل گاوں کا ہے۔ یہاں لوگ دشہرے پر درگا جلوس نکال رہے تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار آئی اور بھیڑ پر چڑھ گئی۔ کار میں سوار لوگ اسمیکیا تھے۔ گاڑی میں گانجا بھرا ہوا تھا۔ گاڑی کے بھیڑ پر چڑھتے ہی جھانکی جلوس میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ جائے حادثہ پر چیخ پکار کی کیفیت رونما ہوگئی۔ کار کی چپیٹ میں آکر 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 20 لوگ زخمی ہوگئے۔

      دل دہلانے والا ویڈیو

      اس حادثہ کا دل دہلانے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ لوگ درگا جلوس لےکر پُرامن طریقے سے بھجن گاتے جا رہے تھے۔ بس اسی دوران بھیڑ میں اچانک ایک تیز رفتار گاڑی گھس آئی اور اس نے بے رحمی سے لوگوں کو روند دیا۔ لوگ کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی سب کچھ ختم ہوچکا تھا۔



      سڑک پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں لوگ

      حادثہ کی مخالفت میں لوگ سڑک پر اترآئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ ان لوگوں نے تھانے کا گھیراو کر دیا۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ خبر لگتے ہی کلکٹر ریتیش اگروال اور ایس پی وجے اگروال جائے حادثہ پتھل گاوں پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں سے کلکٹر اور ایس پی نے بات چیت کی۔ پتھل گاوں تھانے کے اے ایس آئی کے کے ساہو کو ایس پی نے فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔ تھانہ انچارج سنت لال آیام کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: