شوہر نے کیا غیر فطری سیکس، جیٹھ نے بھی کی Rape کی کوشش، بیوی نے اٹھایا ایسا قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش!
چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کے درگ (Durg) میں ایک خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے ۔ جیٹھ نے بھی آبروریزی کی کوشش کی ۔
چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کے درگ (Durg) میں ایک خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے ۔ جیٹھ نے بھی آبروریزی کی کوشش کی ۔
درگ : چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کے درگ (Durg) میں ایک خاتون کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کئے ۔ جیٹھ نے بھی آبروریزی کی کوشش کی ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ سسرال والے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ کسی طرح متاثرہ اپنی جان بچا کر بالاگھاٹ بھاگ گئی اور پولیس اسٹیشن میں پوری رپورٹ لکھوائی ۔ اس کے بعد کیس ڈائری کو بھلائی کے متعلقہ سپیلا تھانے بھیج دیا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔
بھلائی شہر میں جہیز کے لالچی شوہر نے پہلے اپنی بیوی کو جہیز کیلئے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس سے بھی دل نہیں بھرا تو اس نے اپنی ہی بیوی کے ساتھ غیر فطری طریقے سے جسمانی تعلقات بنائے ۔ یہی نہیں، اس کے جیٹھ نے بھی اس پر بری نیت ڈالی ۔ کسی طرح متاثرہ اپنی جان بچا کر بالاگھاٹ بھاگ گئی اور بالاگھاٹ تھانے میں پوری رپورٹ لکھوائی ۔ اس کے بعد کیس ڈائری کو بھلائی کے سپیلا تھانے بھیج دیا گیا ہے، جہاں پولس پورے معاملہ میں کیس درج کر کے تفتیش کر رہی ہے ۔ بالاگھاٹ کی رہنے والی متاثرہ نے اپنی شکایت درج کرائی ہے ، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ کے شوہر، جیٹھ ، ساس اور سسر کے خلاف دفعہ 354 ، 498 اے ، 294، 506 اور 34 کے ساتھ جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اپنی جانچ شروع کردی ہے ۔ سبھی وویکانند کالونی جونوانی کے رہنے والے ہیں ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کی شادی سال 2019 میں ہوئی تھی۔ شادی کے تین ماہ بعد سے ہی سسرال والے اس کو جہیز کیلئے ہراساں کر رہے تھے ۔ شوہر کاروبار شروع کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے مانگ رہا تھا ۔
مخالفت کرنے پر متاثرہ لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی تھی ، جس میں اس کے گھر والے بھی شامل تھے ۔ وہیں جیٹھ نے بھی متاثرہ کو تنہا پاکر سال 2021 میں اس کے ساتھ فحش حرکت کی ۔ اس کے بعد متاثرہ اپنی جان بچا کر اپنے مائیکے بالاگھاٹ پہنچ گئی اور وہاں پہنچ کر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔
کیس درج کرنے کے بعد بالاگھاٹ پولیس نے کیس ڈائری کو سپیلا تھانے بھیج دیا ہے ۔ اب سپیلا پولیس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔ سپیلا پولیس کے مطابق معاملہ کی جانچ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔