ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چدمبرم بولے، سکھ فسادات کے وقت بچے تھے راہل، نہیں ٹھہرائے جا سکتے ذمہ دار

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو برطانیہ میں کہا تھا کہ 1984 سکھ فسادات میں کانگریس پارٹی کی کوئی شمولیت نہیں تھی۔

  • Share this:
چدمبرم بولے، سکھ فسادات کے وقت بچے تھے راہل، نہیں ٹھہرائے جا سکتے ذمہ دار
سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم: فائل فوٹو۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 1984 کے سکھ فسادات کو "انتہائی دردناک" قرار دیا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اس کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ سکھ مخالف فسادات پرچدمبرم نے کہا، "1984 میں کانگریس اقتدار میں تھی۔ تب انتہائی دردناک واقعہ ہوا اور ڈاکٹر منموہن سنگھ اس کے لئے پارلیمنٹ میں معافی مانگ چکے ہیں۔ اس کے لئے راہل گاندھی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ اس دوران وہ صرف 13 یا 14 سال کے تھے۔


بتا دیں کہ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو برطانیہ میں کہا تھا کہ 1984 سکھ فسادات میں کانگریس پارٹی کی کوئی شمولیت نہیں تھی۔


راہل نے کہا تھا کہ یہ فساد بہت دردناک تھا، لیکن کانگریس کی اس میں کوئی مجرمانہ شمولیت نہیں تھی۔ راہل کے اسی بیان پر چدمبرم نے صفائی پیش کی ہے۔

First published: Aug 25, 2018 09:00 PM IST