ہند نژاد معروف ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ نے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی چیف اکنامسٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عالمی ترقی کی پہلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہندوستانی معیشت پر بڑی پیشین گوئی کی ہے۔ انہوں نے زرعی قرض معافی کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کسانوں کے مسائل کا مستقل حل نہیں نکلے گا۔ اس کے بجائے نقد سبسڈی بہتر ہو گا۔
داوس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سی این بی سی۔ ٹی وی 18 سے بات چیت میں گیتا گوپی ناتھ نے بتایا، " میرا ماننا ہے کہ زرعی شعبہ پر ایک بڑا بحران ہے اور زرعی قرض معافی مستقل حل نہیں ہے۔" انہوں نے کہا کہ نقد سبسڈی قرض معافی کے مقابلہ بہتر ہو گا۔
گوپی ناتھ نے کہا کہ نقد سبسڈی قرض معافی سے بہتر اور وسیع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کو پیداوار بڑھانے کے لئے بہتر ٹیکنالوجی اور بیج جیسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔ آنے والے لوک سبھا کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے بہت سی ریاستی حکومتوں نے زرعی قرض معافی کا اعلان کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔