انتخابی ضابطہ اخلاق میں کلین چٹ کولے کرالیکشن کمیشن کے اختلافات کھل کراب سامنے آگئے ہیں۔ الیکشن کمشنراشوک لواسا نے چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کوخط لکھ کرمطالبہ کیا ہے کہ کمیشن کے فیصلے میں کمشنروں کے درمیان اختلافات کو بھی آفیشیل ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔ وہیں اسے لے کرچیف الیکشن کمیشن سنیل اروڑہ نے لواسا کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔ لواسا کے خط کے جواب میں چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ 'الیکشن کمیشن میں تین ارکان ہوتے ہیں اورتینوں ایک دوسرے کے کلون نہیں ہوسکتے۔ میں کسی بھی طرح کی بحث سے نہیں بھاگتا۔ ہرچیزکا وقت ہوتا ہے'۔
سنیل اروڑہ نے کہا کہ 'ماڈل ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن کے داخلی کاموں کولے کرآج میڈیا میں ایسا تنازعہ شائع، جو نفرت پرمبنی ہے اوراس سے بچا جاسکتا تھا۔ ماضی میں بھی کئی بارالیکشن کمشنروں کے خیالات مختلف ہوتے تھے، لیکن تب یہ عوامی نہیں ہوتی تھی۔ بشرطیکہ ریٹائرمنٹ کے کافی وقت بعد وہ افسراپنی لکھی کتاب میں اس کا ذکرنہ کرے'۔
اس کے ساتھ ہی سنیل اروڑہ نے کہا کہ انہیں عوامی بحث سے کبھی گریزنہیں رہا، لیکن ہر چیزکا ایک وقت ہوتا ہے۔ اس سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات میں وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دیئے جانے پراعتراض ظاہرکرچکے الیکشن کمشنرلواسا نے دعویٰ کیا تھا کہ اقلیتی فیصلوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میٹنگ میں تبھی شامل ہوں گے، جب کمیشن کے حکم میں اقلیت کے فیصلے کا بھی ذکرہو۔
CEC Sunil Arora: But the same largely remained within confines of ECI after demission of office unless appearing much later in a book written by the concerned ECs/CECs. I personally never shied away from a public debate whenever required but there is time for everything. (2/3) https://t.co/5OtXtxNPDz
اعلی سطحی ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمشنراشوک لواسا نے چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کو خط بھی لکھا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے معاملے میں نااتفاقی/ اقلیتی تبصرہ کو ریکارڈ نہیں کیا جارہا ہے، اس لئے وہ میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے لئے مجبورہوئے۔ حالانکہ الیکشن کمشنراشوک لواسا الیکشن کمیشن کی باقی سبھی میٹنگوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمشنراشوک لواسا نے الیکشن کمیشن کے اندر(چیف الیکشن کمشنراوردوسرے الیکشن کمشنرکے سامنے) زوردے کرمطالبہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں بھی اقلیت کے موقف کی ریکارڈنگ ہو۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔