ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طبیعت بگڑی، ہو گا کورونا ٹیسٹ، خود کو کیا آئیسولیٹ

اطلاعات کے مطابق، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اتوار سے ہی ہلکے بخار کی شکایت ہے۔

  • Share this:
وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طبیعت بگڑی، ہو گا کورونا ٹیسٹ، خود کو کیا آئیسولیٹ
اطلاعات کے مطابق، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اتوار سے ہی ہلکے بخار کی شکایت ہے۔

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بخار اور گلے میں خراش کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر ان کا کل COVID-19 ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، اروند کیجریوال کو اتوار سے ہی ہلکے بخار کی شکایت ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ بھی منسوخ کر دی تھی۔ انہوں نے خود کو آئیسولیٹ بھی کر لیا ہے۔


اروند کیجریوال کا الزام- بیڈ کی ’کالا بازاری’ کر رہے ہیں پرائیویٹ اسپتال


آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال روز دوپہر میں دہلی میں کورونا معاملے کو لے کر خود میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن بیتے دنوں بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد آج انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بیچ خود وزیر اعلیٰ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سے دہلی حکومت اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس بیچ وزیر اعلی کیجریوال کی صحت کو لے کر احتیاط برتی جا رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ کسی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے آئیسولیشن میں جانے کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کی کابینہ کے ایک وزیر کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ سمیت تین وزرا کو سیلف کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔


دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کی رات دیر گئے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1282 کیسز درج ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 28936 ہوگئی ہے جبکہ 51 مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 812 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 10999 افراد وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور فی الحال 17125 ایکٹیو کیسز ہیں۔
First published: Jun 08, 2020 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading