ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن 4: کیجریوال بولے۔ دہلی کے لوگ چاہتے ہیں میٹرو، بس اور ریستوران چالو ہوں، اسکول۔ کالج بند رہیں

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں تقریبا پانچ لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں اور ان پر لفٹننٹ گورنر اور ماہرین سے مشورے کے بعد انہیں حکومت کو بھیجا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2020 03:47 PM IST
  • Share this:
لاک ڈاؤن 4: کیجریوال بولے۔ دہلی کے لوگ چاہتے ہیں میٹرو، بس اور ریستوران چالو ہوں، اسکول۔ کالج بند رہیں
اروند کیجریوال کا الزام- بیڈ کی ’کالا بازاری’ کر رہے ہیں پرائیویٹ اسپتال

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں تقریبا پانچ لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں اور ان پر لفٹننٹ گورنر اور ماہرین سے مشورے کے بعد انہیں حکومت کو بھیجا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ 12 مئی کو چھ گھنٹے طویل میٹنگ کے دوران کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کو نفاذ کرنے پر بات چیت ہوئی۔


میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے علاوہ وزرائے اعلی سے 15 مئی تک مشورے طلب کئے گئے تھے۔ اس کے بعد کیجریوال نے 13 مئی تک دہلی کے لوگوں سے مشورے طلب کئے تھے کہ وہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں کیا رعایت چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے۔ کیجریوال  نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن۔4 کے لئے حکومت کو 5.48 لاکھ مشورے موصول ہوئے ہیں اور ان پر اب ماہرین سے مشورہ کیا جارہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ’’دہلی والو! دہلی میں لاک ڈاؤن میں کتنی ڈھیل دی جائے اس پر اپنے مشورے دینے کے لئے بہت بہت شکریہ، پانچ لاکھ سے زیادہ مشورے موصول ہوئے ہیں، آپ کے مشوروں کی بنیاد پر ہم مرکزی حکومت کو دہلی سے متعلق تجویز بھیجیں گے کہ لاک ڈاؤن میں کتنی ڈھیل دی جانی چاہئے، اس سلسلے میں عوام سے مشورہ طلب کیا گیا تھا، ہم نے طے کیا ہے کہ اس کا فیصلہ ائر کنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر نہیں کریں گے اس لئے ہم نے عوام سے مشورہ طلب کیا تھا۔ تقریبا پانچ لاکھ سے زیادہ مشورے موصول ہوئے ہیں۔‘‘



کیجریوال نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کا ماننا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کم سواریوں کے ساتھ کھولنا چاہئے، میٹرو کو بھی محدود طریقے سے کھولنا چاہئے، مارکیٹ کمپلیکس کے سلسلے میں بھی لوگوں کے بہت مشورے آئے ہیں، بالخصوص وہاں پر جفت۔طاق کے نفاذ کے سلسلے میں کئی مشورے موصول ہوئے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ ’’آپ سب کے مشوروں کے سلسلے میں آج شام چار بجے ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور لفٹننٹ گورنر صاحب سے ایک میٹنگ ہے، اس کے بعد اس کا ڈرافٹ بناکر ہم مرکزی حکومت کو بھیجیں گے۔ مرکزی حکومت 2-3دنوں میں حکم دے گی کہ دہلی میں کیا کیا کھلے گا، جو بھی کھلے، ہمیں سماجی ڈسٹنسنگ کے ساتھ ساتھ اصولوں کا پالن کرنا ہے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے مشروط بسیں، محدود میٹرو، ریستوران کے لئے جفت۔ طاق، پارک جانے کی اجازت دینے کے مشورے دیئے تو ماسک نہ پہننے پر کارروائی اور اسکول، کالج، سیلون اور سینما نہیں کھولنے کے حق میں بڑی تعداد میں مشورے موصول ہوئے ہیں۔
First published: May 14, 2020 03:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading