ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آبادی کنٹرول قانون پر ملک بھر میں بحث جاری، کیا ہندوستان کی آبادی ایک بڑا مسئلہ؟

UP Population Control Bill: آبادی کنٹرول قانون پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔بہار کے وزیر علی نتیش کمار نے کہا کہ صرف قانون بنانے سے آبادی پر کنٹرول نہیں ہوسکتا۔اس کےلئے بیداری کی ضرورت ہے۔نتیش نے کہا جس ریاست کو جو کرنا ہے وہ کرے لیکن میرا ماننا ہے کے اگر خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس کا اثر آبادی کنٹرول پر پڑے گا۔

  • Share this:

UP Population Control Bill: آبادی کنٹرول قانون پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔ بہار کے وزیر علی نتیش کمار نے کہا کہ صرف قانون بنانے سے آبادی پر کنٹرول نہیں ہوسکتا۔اس کےلئے بیداری کی ضرورت ہے۔ نتیش نے کہا جس ریاست کو جو کرنا ہے وہ کرے لیکن میرا ماننا ہے کے اگر خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس کا اثر آبادی کنٹرول پر پڑے گا۔ یوپی میں نئی پاپولیشن پالیسی پراپوزیشن کے سوالوں کو سی ایم یوگی نےبتایابے بنیاد۔کہا ہر چیز کو سیاسی چشمے سے دیکھنا غلط۔ کچھ لوگ مشن موڈ پر پاپولیشن بڑھارہے ہیں ۔


جے ڈی یو پارلمانی بورڈ کے صدر اپیندر کشواہا کا بیان۔ کہا آبادی کنٹرول قانون ایک اچھی پہل ۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کیا ہوگا اس فیصلہ  حکومت کرے گی۔


ملک میں بڑھتی آبادی اور یوپی حکومت کے قانون کو لیکر شیو سینا لیڈر سنجے راؤ ت نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے ۔آج نہیں کل اس کی ضرورت پڑنی ہی ہے۔یوگی حکومت قانون بنانا چاہتی ہے نتیش بیداری کے ذریعے آبادی کم کرنا چاہتے ہیں دونوں ایک مقرر وقت طے کرلیں جس کا تجربہ اچھا ہو ملک بھر میں اس کو لاگو کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔


مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بڑھتی آبادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سماج کے آخری شخص تک ترقی کے کاموں کو پہنچاناہے تو آبادی پر کنٹرول لازمی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 13, 2021 07:38 PM IST