ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ: وزیراعلیٰ کیجریوال اورامانت اللہ خان سمیت 13 لوگوں کو سمن

اروند کیجریوال سمیت تمام ملزمین کوعدالت میں 25 اکتوبرکو پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

  • Share this:
چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ: وزیراعلیٰ کیجریوال اورامانت اللہ خان سمیت 13 لوگوں کو سمن
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سمیت 13 لوگوں کو سمن جاری کیا ہے۔ انہیں 25 اکتوبرکو پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نےعدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔


دہلی پولیس نے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 120 بی/186/332/353/342/323/502 (2) کے ساتھ 149 اور34، 109/114 دفعات کے تحت چارج شیٹ فائل کی۔


اس معاملے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، امانت اللہ خان، پرکاش جروال، راجیش رشی، نتن تیاگی، پروین کمار، اجے دوت، سنجیو جھا، ریتوراج، راجیش گپتا، مدن لال، دنیش موہنیا کو ملزم بنایا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:    چیف سکریٹری مارپیٹ معاملے میں چارج شیٹ داخل، کیجریوال - سسودیا بنائے گئے ملزم

قابل ذکر ہے کہ اسی سال 19 فروری کو رات میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرچیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی مبینہ مارپیٹ کے معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کے بیانات اورشواہد کی بنیاد پرچارج شیٹ تیارکی ہے۔ اس رات کیجریوال نے راشن کارڈ اور دیگرمعاملوں پراپنی رہائش گاہ پرمیٹنگ بلائی تھی۔ اس دوران چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپرہاتھا پائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹیالہ ہاوس کورٹ سے وزیراعلیٰ کیجریوال کی عرضی خارج

 

انشوپرکاش کا الزام ہے کہ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا وہاں موجود تھے اور وہ صرف تماشا دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے بعد دہلی کے آئی اے ایس افسران نے کیجریوال حکومت اوروزرا سے ملنا بند کردیا تھا۔ افسران کے اس رخ کو لے کر وزیراعلیٰ نے اپنے تین وزرا کے ساتھ ایل جی آفس پرمظاہرہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    چیف سکریٹری بدسلوکی کیس : دہلی پولیس نے منیش سسودیا سے تین گھنٹے میں پوچھے 125 سوالات

یہ بھی پڑھیں:   امانت اللہ خان کو چیف سکریٹری کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں ملی ضمانت

 

 

 
First published: Sep 18, 2018 02:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading