ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: بلدیاتی اورپنچایت انتخابات کےلئے سیکورٹی انتظامات کا مناسب بندوبست: چیف سکریٹری کا دعویٰ

امیدواروں کے قیام کے لئے حکومت نے سری نگر کے ہوٹلوں میں 300 کمروں کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بلدیاتی اورپنچایت انتخابات کےلئے سیکورٹی انتظامات کا مناسب بندوبست: چیف سکریٹری کا دعویٰ
فوج: فائل فوٹو

جموں وکشمیر حکومت نے منگل کو کہا کہ ریاست کے بلدیاتی اورپنچایات الیکشن کے شفاف اورمنصفانہ الیکشن کرانے کے لئے اس نے مناسب انتظامات کرلئے ہیں۔ ریاست کے چیف سکریٹری بی وی آرسبرامنیم نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے ان الیکشن کے لئے مناسب سیکورٹی انتظامات کرلئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پولیس اورپیراملٹری فورسیز کی شکل میں ہمارے پاس موجود سیکورٹی ایجنسیوں کے اضافی دستوں کی 400 کمپنیاں ان الیکشن میں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیکورٹی مانگنے والے سبھی امیدواروں کو تحفظ فراہم کرائے گی اوران کے انتخابی تشہیرکا بھی نظم کیا جائے گا۔


چیف سکریٹری نے کہا کہ ہم نے وادی میں مختلف مقامات پررہنے اورٹھہرنے کی سہولت کے خواہشمند امیدواروں کے لئے اس کے انتظامات کئے ہیں۔ ہم نے اس کے لئے سری نگر کے ہوٹلوں میں 300 کمروں کا بھی انتظام کیا ہے۔ الیکشن کے بعد امیدواروں کو سیکورٹی مہیا کرانے کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پرسبرامنیم نے کہا کہ "ہمارے پاس الیکشن میں جیتنے والوں کے لئے بھی سیکورٹی کا نظم ہے کیونکہ انہیں زیادہ خطرہ رہے گا"۔


یہ بھی پڑھیں:    جموں وکشمیر: راجناتھ سنگھ کا بلدیاتی وپنچایات انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل

 

انہوں نے کہا کہ کلسٹروں میں ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ ملازمین کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ "الیکشن کرانے میں شامل سرکاری ملازمین کوایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔  اس سے قبل ملک کے کسی بھی حصے میں ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات طے شدہ تاریخوں پر ہوں گے: چیف سکریٹری کا اعلان

 

یہ سوال کئے جانے پرکہ وادی میں دواہم سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ الیکشن کا بائیکاٹ کئے جانے کے بعد کیا الیکشن کرانا ٹھیک ہے؟ اس پرچیف سکریٹری نے کہا کہ لوگوں پرالیکشن تھوپنے کا سوال ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پرلوگوں میں کافی جوش ہے۔ دو قومی پارٹیاں (بی جے پی اورکانگریس) الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، اگر آپ جموں کی طرف جائیں توآپ کوگلیوں میں انتخابی تشہیردیکھنے کو ملے گی۔ سبرامنیم نے کہا کہ 8 اکتوبرکو ہونے جارہے  بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے الیکشن کے لئے ممکنہ امیدواروں کے ذریعہ 700 سے زیادہ فارم لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   فاروق عبداللہ کی وارننگ "دفعہ 35 اے پرمرکزی حکومت واضح کرے موقف، ورنہ لوک سبھا الیکشن کا کریں گے بائیکاٹ"۔

یہ بھی پڑھیں:  جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کے بعد اب محبوبہ مفتی کا اعلان ، پنچایت انتخابات میں نہیں ہوں گے شریک

 

 
First published: Sep 25, 2018 05:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading