Farmers Protest : کسانوں کے چکہ جام کی وجہ سے دہلی کے کئی بارڈر بلاک ، ڈائیورٹ کئے گئے روٹ
کسانوں کے آندولن کو دیکھتے ہوئے دہلی ٹریفک پولیس نے کئی روٹ بند کردئے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 06, 2020 06:03 PM IST

Farmers Protest : کسانوں کے چکہ جام کی وجہ سے دہلی کے کئی بارڈر بلاک ، ڈائیورٹ کئے گئے روٹ
مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا آندولن مسلسل گیارہویں دن جاری ہے ۔ اس درمیان دہلی پولیس نے کسانوں کے چکہ جام کی وجہ سے کئی روٹ ڈائیورٹ کردئے ہیں ۔ دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے چلہ بارڈر آمدورفت کیلئے بند ہے ۔ اس علاوہ غازی آباد سے دہلی کی طرف آنے والے این ایچ 24 کو غازی پور بارڈر پر بند کردیا گیا ہے ۔ یہی نہیں دہلی ٹریفک پولیس نے مکربہ اور جی ٹی کے روڈ سے بھی ٹریفک ڈائیورٹ کردیا ہے ۔ وہیں باہری رنگ روڈ ، جی ٹی کے روڈ ، این ایچ 44 سے بچنے کا مشورہ دیا ہے ۔
اس کے علاوہ دہلی ٹریفک پولیس نے سندھو ، اوچندی ، پیاو منیاری ، منگیش بارڈر بند اور این ایچ 44 کے بھی دونوں طرف بند سے ہونے کی جانکاری دی ہے ۔ اس کے ساتھ دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ لامپور ، صفیہ آباد ، سبولی ، این ایچ آٹھ ، بھوپڑا ، اپسرہ سیما ، پیریفیرل ایکسپریس وے کے متبادل راستے منتخب کریں ۔
Singhu, Auchandi, Piao Maniyari, Mangesh borders closed & NH 44 is closed on both sides. Take alternate routes via Lampur, Safiabad, Saboli, NH8/Bhopra/Apsara borders /Peripheral expressway: Delhi Traffic Police
— ANI (@ANI) December 6, 2020
جانکاری کے مطابق یہاں بھی ٹریفک سست رفتار سے چل رہی ہے ۔ جبکہ دہلی کو دیگر ریاستوں سے جوڑنے والے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔