உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LAC کے پاس نئی سڑکیں اور ٹھکانے بنا رہا ہے چین ، PLA کی سرگرمیوں پر ہندوستان نے ظاہر کی تشویش : رپورٹ

    LAC کے پاس نئی سڑکیں اور ٹھکانے بنا رہا ہے چین ، ہندوستان نے ظاہر کی تشویش : رپورٹ ۔ ANI

    LAC کے پاس نئی سڑکیں اور ٹھکانے بنا رہا ہے چین ، ہندوستان نے ظاہر کی تشویش : رپورٹ ۔ ANI

    India-China Border Update : ایل اے سی (LAC) پر کشیدگی کے درمیان چین کی سرگرمیوں نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان (India) کی تشویش بڑھا دی ہے ۔ خبر ہے کہ پیپلز لیبریشن آرمی نے مشرقی لداخ سیکٹر (Eastern Ladakh Sector) کے پار تعمیراتی کام کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایل اے سی (LAC) پر کشیدگی کے درمیان چین کی سرگرمیوں نے ایک مرتبہ پھر ہندوستان  (India) کی تشویش بڑھا دی ہے ۔ خبر ہے کہ پیپلز لیبریشن آرمی نے مشرقی لداخ سیکٹر  (Eastern Ladakh Sector) کے پار تعمیراتی کام کیا ہے ۔ ایل اے سی پر چین لگاتار اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کررہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ سردیوں سے موازنہ کیا جائے تو پڑوسی ملک رہنے کی معیشت ، سڑک رابطہ سمیت کئی معاملات میں بہتر صورتحال میں ہے ۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان ہوئی بات چیت میں ہندوستان نے مشرقی لداخ سیکٹر میں تعمیر پر تشویش ظاہر کی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چین ایل اے سی کے پاس نئے ہائی وے اور رابطہ سڑکوں ، نئے ٹھکانوں کو تیار کررہا ہے ، جو ہندوستان کی تشویش کی بڑی وجہ ہے ۔ ساتھ ہی چین نے بھاری مقدار میں میزائل سمیت ہتھیاروں کی تعیناتی بھی کی ہے ۔

      ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کاشگر ، گار گونسا اور ہوتان سے اپنے اہم بیس سے ہٹ کر شاہراہوں کو چوڑا کرنے اور نئی ہوائی پٹیاں تیار کررہا ہے ، جس کی وجہ سے سرحد پر یہ تازہ بدلاو ہندوستان کیلئے اہم ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چین اندرونی علاقوں سمیت سمیت کئی جگہوں پر اپنی فضائیہ اور فوج کیلئے بھی تیاریاں کررہی ہیں ، تاکہ انہیں امریکہ اور دیگر سیٹیلائٹس سے بچایا جاسکے ۔

      ایجنسی کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ایل اے کے کنٹرول والے تبت خود مختار علاقہ میں راکیٹ اور میزائلیں تعینات کی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی چین نے علاقہ میں نگرانی کیلئے ڈرون کی تعداد میں بھی کافی اضافہ کیا ہے ۔

      رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کے موازنہ میں ہندوستان کی تیاری بھی مضبوط ہے ۔ ساتھ ہی ملک نے علاقہ میں مشکلات سے نمٹنے کیلئے سبھی ضروری چیزوں کی تعیناتی کی ہے ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: