ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین کا دعوی ، ڈوکلام سے ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو بلایا واپس ، ہمارے فوج کی گشت جاری

ڈوكلام سے فوجیوں کو ہٹانے کی باہمی رضامندی کی ہندوستان کے اعلان کو توجہ نہیں دیتے ہوئے چین نے پیر کو دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجی علاقہ میں اب بھی گشت کر رہے ہیں۔

  • Agencies
  • Last Updated: Aug 28, 2017 11:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین کا دعوی ، ڈوکلام سے ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو بلایا واپس ، ہمارے فوج کی گشت جاری
ڈوكلام سے فوجیوں کو ہٹانے کی باہمی رضامندی کی ہندوستان کے اعلان کو توجہ نہیں دیتے ہوئے چین نے پیر کو دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجی علاقہ میں اب بھی گشت کر رہے ہیں۔

نئی دہلی : ڈوكلام سے فوجیوں کو ہٹانے کی باہمی رضامندی کی ہندوستان کے اعلان کو توجہ نہیں دیتے ہوئے چین نے پیر کو دعوی کیا ہے کہ اس کے فوجی علاقہ میں اب بھی گشت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پڑوسی ملک کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے پیر کو اپنے فوجیوں کو واپس بلایا۔

تاہم، چین علاقہ میں سڑک کی تعمیر کرنے کے منصوبے پر خاموش ہے۔ سڑک کی تعمیر کرنے کے اس کے منصوبہ کی وجہ سے ہی سکم کے نزدیک واقع ڈوکلام علاقہ میں دو ممالک کی فوج کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ زمینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

فوجیوں کو ہٹانے سے متعلق باہمی رضامندی کے سلسلہ میں ہندوستان کا بیان سوشل میڈیا اور چینی صحافیوں کے درمیان وائرل ہونے کے بعد پڑوسی ملک کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اس طرح کے تصور کو خارج کرنے کی کوشش کی کہ بیجنگ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو واپس بلایا ہے۔

First published: Aug 28, 2017 11:55 PM IST