چین نے اروناچل پردیش سے لاپتہ ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو ہندستان کو سونپا: ذرائع
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اروناچل پردیش سے غائب ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو چین کی فوج پیپلس لبریشن آرمی نے چھوڑ دیا ہے۔ سبھی نوجوان تقریبا ایک گھنٹے پیدل سفر طئے کر کے کبیتھو سرحدی چوکی پہنچیں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 12, 2020 01:47 PM IST

چین نے اروناچل پردیش سے لاپتہ ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو ہندستان کو سونپا: ذرائع
نئی دہلی۔ چین کی پیپلس لبریشن آرمی (PLA) نے اروناچل پردیش سے غائب ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو ہندستان کو سونپ دیا ہے۔ ہندستانی فوج سے منسلک ذرائع کے مطابق، سبھی نوجوانوں کو آج صبح چین سے ہندستان کے لئے روانہ کیا گیا۔ خبر ہے کہ ان نوجوانوں کو ہندستان کی سرحد کے اندر داخل ہونے میں ابھی ایک گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اروناچل پردیش سے غائب ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو چین کی فوج پیپلس لبریشن آرمی نے چھوڑ دیا ہے۔ سبھی نوجوان تقریبا ایک گھنٹے پیدل سفر طئے کر کے کبیتھو سرحدی چوکی پہنچیں گے۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا تھا کہ اروناچل پردیش کے لاپتہ ہوئے سبھی 5 نوجوانوں کو چینی پیپلس لبریشن آرمی ہفتے کے روز ہندستان کو سونپ دے گی۔ پی ایل اے نے پہلے تصدیق کی تھی کہ لاپتہ نوجوانوں کو ان کی سرزمین سے پایا گیا تھا اور سونپنے کے طور طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
#HarKaDeshKeNaam#WeCare #ArunachalPradesh
Good news #India...
By persistent efforts of #IndianArmy, 5 hunters of #UpperSubansiri, who crossed over #LAC on 2 Sept, will finally return on 12 Sept. #PLA will hand them over to #India in #Damai #China at 0930hrs morning. #LohitValley pic.twitter.com/FtyRaFLVXl
— PRO Defence Tezpur (Assam/Arunachal Pradesh) (@ProAssam) September 11, 2020
بتا دیں کہ لاپتہ ہوئے لوگوں کے کنبوں نے بتایا تھا کہ یہ واقعہ جمعہ کو ضلع کے ناچو علاقے میں پیش آیا تھا۔ لاپتہ لوگوں کے ساتھ گئے دو لوگ کسی طرح سے بچ کر آنے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔