جی ٹوئنٹی اجلاس میں چین، سعودی عرب اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی ہندوستان آمد، جانیےتفصیل

کوموروس کے وزیر خارجہ اور افریقی یونین کے چیئر Dhoihir Dhoulkamal کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر خیر مقدم کرتے ہوئے

کوموروس کے وزیر خارجہ اور افریقی یونین کے چیئر Dhoihir Dhoulkamal کا وزیر خارجہ ایس جے شنکر خیر مقدم کرتے ہوئے

جی ٹوئٹی اجلاس (G20 meet): یہ اب تک ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی دوسری وزارتی میٹنگ ہوگی۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی وزارتی میٹنگ بنگلورو میں ہوئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    سعودی عرب، چین، انڈونیشیا، اسپین اور کروشیا کے وزرائے خارجہ جمعرات کو نئی دہلی میں 1 سے 2 مارچ تک منعقد ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ (G20 Foreign Ministers' Meeting) میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، چین کے وزیر خارجہ کن گینگ، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی، ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس بیونو، اور کروشین وزیر خارجہ گورڈن گرلک ریڈمین جمعرات کو میٹنگ کے لیے ہندوستان پہنچے۔

    ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کے ڈائریکٹر جنرل نوکوزی اوکونجو لیویلا بھی جمعرات کو وزیر خارجہ کی میٹنگ کے لیے پہنچے۔

    متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بدھ کو جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ (G20FMM) میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے۔

    اس سے قبل بدھ کو کینیڈا، ارجنٹائن، ہالینڈ، سنگاپور اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ بھی ملاقات کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ جی 20 ایف ایم ایم راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقد ہوگا اور اس میٹنگ میں تقریباً 40 وفود کی شرکت متوقع ہے۔

    یہ اب تک ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی دوسری وزارتی میٹنگ ہوگی۔ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی پہلی وزارتی میٹنگ بنگلورو میں ہوئی۔

    خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا کہ یہ کسی بھی G20 صدارت کی میزبانی میں وزرائے خارجہ کے سب سے بڑے اجتماع میں سے ایک ہے۔

    امتحانی ایڈمٹ کارڈز پر 20 صدارتی اجلاس کا لوگو

    یہ بھی پڑھیں: 

    ہندوستان میں جی 20 صدارتی اجلاس کی اہمیت کے ضمن میں سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) بیداری پیدا کرنے کے لیے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحانی ایڈمٹ کارڈز پر ہندوستان میں جی 20 صدارتی اجلاس کے لوگو کو شامل کیا ہے۔

    یہ باتا قابل ذکر ہے کہ ہندوستان دسمبر میں بین الحکومتی فورم G-20 کی صدارت کرے گا۔ اس سال ملک میں عالمی سطح کے حکومتی سربراہان، سماجی کارکنان کی میزبانی کی جائے گی اور ملک بھر میں 200 میٹنگیں منعقد کی جائیں گے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: