ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لداخ: ہندستانی سرحد کے اندر پکڑا گیا چینی فوجی، فوج کر رہی ہے پوچھ۔گچھ

یہ فوجی ہندستانی علاقے میں کس طرح پہنچا اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال ہندستانی جوان اس سے پوچھ۔گچھ کر رہے ہیں۔ جانکاری ملی ہے کہ یہ فوجی الصبح ہندستانی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہندستانی فوج نے چین کو فوجی کے سلسلے میں جانکاری دے دی ہے۔ مسئلے کو لیکر دونوں ممالک کے درمیان چرچا ہو رہی ہے۔

  • Share this:
لداخ: ہندستانی سرحد کے اندر پکڑا گیا چینی فوجی، فوج کر رہی ہے پوچھ۔گچھ
یہ فوجی ہندستانی علاقے میں کس طرح پہنچا اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندستان اور چین (China) کے درمیان سرحد پر تنازعہ جاری ہے۔ اس درمیان ہندستانی آرمی (Indian Army) نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب پینگانگ علاقے میں ایک چینی فوجی (Chinese Soldier) کو پکڑا ہے۔ یہ فوجی ہندستانی علاقے میں کس طرح پہنچا اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال ہندستانی جوان اس سے پوچھ۔گچھ کر رہے ہیں۔ جانکاری ملی ہے کہ یہ فوجی الصبح ہندستانی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہندستانی فوج نے چین کو فوجی کے سلسلے میں جانکاری دے دی ہے۔ مسئلے کو لیکر دونوں ممالک کے درمیان چرچا ہو رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق پیپلس لبریشن آرمی (Peoples Liberation Army) کا یہ فوجی جمعے کی الصبح پکڑا گیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا، پیپلس دوجی ایل اے سی کے اس طرف سرحد پار کرکے آگیا تھا۔ اس کے بعد علاقے میں تعینات ہندستانی فوجی نے اسے کسٹڈی میں لے لیا۔ افسر نے بتایا کہ فوجی سے پورے پورے قوانین اور طریقہ کار کے ساتھ ہی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہیں اس کی جانچ بھی کی جا رہی کہ چینی فوجی کن حالاتوں میں ہندستانی علاقے میں پہنچا تھا۔


اس سے پہلے لداخ میں پکڑا گیا تھا چینی فوج کا کارپورل

حالانکہ ہندستانی علاقے میں کسی چینی فوجی کے ملنے کا یہ واقعہ پہلی مرتبہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ دو سال کے اندر سرحد پر ہوا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی چینی فوج کا ایک کارپورل مشرقی لداخ میں پکڑا گیا تھا۔ حالانکہ تین دن کی رسمی کارروائی کے بعد  اس فوجی کو چینی فوج کے حوالے کردیا گیا تھا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 09, 2021 04:27 PM IST