ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندربی جے پی کا مدعا ہے، این ڈی اے کا نہیں، ترقی پربات ہو: چراغ پاسوان

چراغ پاسوان نے کہا کہ ہماری فکراتحاد کولے کرکافی اہم ہے، اس لئے ہمیں 'الٹی میٹم' جیسے الفاظ کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔

  • Share this:
رام مندربی جے پی کا مدعا ہے، این ڈی اے کا نہیں، ترقی پربات ہو: چراغ پاسوان
ایل جے پی لیڈر چراغ پاسوان: فائل فوٹو

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے لیڈرچراغ پاسوان نے نیوز18 انڈیا کے پروگرام 'چوپال' میں رام مندرکے موضوع پرکہا کہ یہ این ڈی اے کا مدعا نہیں ہے، صرف بی جے پی کا ہے۔ اگرآرڈیننس لایا بھی جائے گا تواس کی حمایت فی الحال غوروخوض کا موضوع ہے۔ رام مندرکے مدعے پرکانگریس ترجمان جے دیپ شیرگل نے سوال کیا کہ یوپی حکومت نے ابھی تک سپریم کورٹ میں حلف نامہ کیوں نہیں دیا کہ بھگوان رام کا جنم وہیں ہوا تھا؟ 'چوپال' میں موجود آرایل ڈی لیڈرجینت چودھری نے کہا کہ عظیم اتحاد میں کئی لیڈرہوں گےاوریہ طے ہے کہ بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑا جائے گا۔


رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے کہا کہ ہماری فکراتحاد کولےکرکافی اہم ہے، اس لئے'الٹی میٹم' جیسے الفاظ کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ وقت رہتے سیٹوں کی تقسیم ہوجانی چاہئے، جس سے وقت سے امیدوارطے کئے جاسکیں اورتشہیرشروع کی جاسکے۔ میری فکردواہم موضوعات کو لے کرہے ایک نوجوان اوردوسرا کسان، جس پرتوجہ دینا اب ضروری ہوگیا ہے۔


چراغ پاسوان  نے کہا کہ کسانوں اورنوجوانوں کے لئے جو بھی کام حکومت نے کیا ہے وہ عوام کوبتائے جائیں۔ کرنسی اسکیم یا پھراسٹینڈ اپ انڈیا کے تحت جوفائدہ ہوا، وہ نوجوانوں کوبتایا جانا چاہئے۔ کسان احتجاج کررہے ہیں اورانہیں سننا بے حد ضروری ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مودی حکومت سے ہماری ناراضگی مدعوں کو لےکرہے۔ انہوں نے رام مندرآرڈیننس پرکہا کہ اگرایسا ہوتا بھی ہے تواین ڈی اے میں غوروخوض کے بعد ہی کیا جائے گا۔


آرایل ڈی لیڈرجینت چودھری نےعظیم اتحاد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کنفیوزن یہ نہیں ہے کہ سماجوادی پارٹی- بہوجن سماج پارٹی اورہمیں ساتھ میں کام کرنا ہے، سیٹوں کی تقسیم پرابھی غورنہیں ہوا ہے۔ انہوں نےعظیم اتحاد کے لیڈرپرکہا کہ یہ کوئی بیوٹی کانٹیسٹ نہیں ہے کہ ایک ہی جیتے گا، خود این ڈی اے بھی 40 پارٹیوں کولےکرچل رہا ہے۔ جمہوریت میں تعداد کی بنیاد پرہی فیصلے لئے جاتے ہیں۔ جینت نےکہا کہ بی جے پی میں سب سے زیادہ مجرم ہیں۔ اکھلیش، راہل یا مایاوتی میں کون بہترہے، سوال پرجینت نے کہا کہ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا۔
First published: Dec 19, 2018 07:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading