اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اترپردیش : اسکولوں میں کرسمس جشن پر ہندو تنظیموں کےاعتراض پرعیسائی لیڈروں کا اظہار افسوس

    کرسمس کا تہوار ان تہواروں میں سے ایک ہے ، جو دنیا کے تقریباً ہر ملک میں منایا جاتا ہے ۔ 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ کی یوم پیدائش کو عیسائی بڑے جوش اورعقیدت کے ساتھ مناتے ہیں ۔

    • Share this:
      میرٹھ : کرسمس کا تہوار ان تہواروں میں سے ایک ہے ، جو دنیا کے تقریباً ہر ملک میں منایا جاتا ہے ۔ 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ کی یوم پیدائش کو عیسائی بڑے جوش اورعقیدت کے ساتھ مناتے ہیں ۔ عیسیٰ مسیح کے یوم پیدائش سے قبل ہی چرچ اور خصوصی طور پرکانونٹ اسکولوں میں جشن اورجھانکیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ کی پیدائش اور اس سے متعلق واقعات کو جھانکیوں اور ڈراموں کے ذریعہ پیش کرکے سماج میں انسانیت کا پیغام بھی پیش کیا جاتا ہے۔ وہیں اسکولوں میں اس سال کرسمس کے جشن کو لے کر ہندوتو نواز تنظیموں کےاعتراض پرعیسائی مذہبی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مشترکہ ہندوستانی تہذیب کے لئے خطرناک قرار دیا ہے ۔
      کرسمس سے قبل کرسمس کے جشن کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ اسکولوں میں کرسمس کی چھٹیوں کےاعلان سے پہلے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ میرٹھ میں خاص طور پر کانونٹ اور مشنری اسکولوں میں بڑے پیمانے پر جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ چرچ اور اسکولوں میں جھانکیوں کے ذریعہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش اوران کی زندگی سے متعلق واقعات کو پیش کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پراسکولی بچے بائبل کی کہانیوں کو بھی ناٹک کےذریعہ پیش کرتے ہیں اور سماج میں امن اوراتحاد کا پیغام دیتے ہیں ۔ اسکول اورشہرکے گرجا گھروں میں خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اورعالم انسانیت کی بہتری کے لئےدعا کی جاتی ہے۔
      First published: