نئی دہلی : مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) نے مرکزی وزارت ثقافت کو اس موضوع پر اپنا رخ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ 'تاج محل شاہجہاں طرف بنوایا گیا ایک مقبرہ ہے یا شیو مندر ہے، جسے ایک راجپوت بادشاہ نے مغل بادشاہ کو تحفے میں دیاتھا۔ یہ سوال ایک آر ٹی آئی عرضی کے ذریعے سی آئی سی پہنچا ہے اور اب یہ ثقافت کی وزارت کے پاس ہے۔
انفارمیشن کمشنر سری دھر اچاريل نے ایک حالیہ حکم میں کہا کہ وزارت کو اس معاملے پر تنازع ختم کرنا چاہئے اور سفید سنگ مرمر سے تعمیر اس تاریخی مقبرہ کے بارے میں شک دور کرنا چاهے۔ غور طلب ہے کہ تاج محل کو دنیا کے سات عجائب میں ایک سمجھا جاتا ہے ۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں (1628-1658) نے اپنی بیگم کی یاد میں اسے بنوایا تھا۔
اچاريل نے سفارش کی ہے کہ وزارت تاج محل کی اصل سے وابستہ معاملات پر اپنے رخ کے بارے میں مؤرخ پی این ایس وک اور ایڈووکیٹ یوگیش سکسینہ کی تحریروں کی بنیاد پر اکثر کئے جانے والے دعووں کے بارے میں معلومات فراہم کرائے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ سپریم کورٹ سمیت عدالتوں میں کچھ کیس مسترد کر دیے گئے، جبکہ کچھ زیر التوا ہیں۔ اچاريل نے کہا کہ محکمہ آثار قدیمہ کے کچھ معاملوں میں فریق ہونے کے ناطے اس کے پاس ضرور ہی وہ جوابی حلف نامے ہونے چاہئے ، جو اس کی طرف سے اور ثقافت کی وزارت کی طرف داخل کئے گئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔