ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بالاکوٹ ایئر اسٹرائک پر سوال کرنا شہریوں کا حق ہے: حامد انصاری

انٹرویو لیتے ہوئے کرن تھاپر نے حامد انصاری سے سوال کیا کہ کیا ہندستان کے لوگوں کو یہ حق ہے کہ وہ فوج اور حکومت سے اس بارے میں سوال کر سکیں۔

  • Share this:
بالاکوٹ ایئر اسٹرائک پر سوال کرنا شہریوں کا حق ہے: حامد انصاری
فائل فوٹو

ملک کے سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری نے کہا ہے کہ بالاکوٹ ایئر اسٹرائک پر سوال کرنا شہریوں کا حق ہے ۔ ان کے مطابق لوگ یہ پوچھ سکتے ہیں کہ آخر کیوں بالاکوٹ پر ایئر اسٹرائک کئے گئے اور اس سے ملک کو کیا ملا۔ حکومت کو ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ باتیں ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہیں۔


انٹرویو لیتے ہوئے کرن تھاپر نے حامد انصاری سے سوال کیا کہ کیا ہندستان کے لوگوں کو یہ حق ہے کہ وہ فوج اور حکومت سے اس بارے میں سوال کر سکیں۔ اس پر حامد انصاری نے کہا۔ " بیشک یہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ ایسی چیزوں کےبارے میں جانے جو پالیسی اور سکیورٹی سے جڑی ہو'۔


انصاری نے آگے کہا، "آپ کسی بھی ثبوت کو چھپا نہیں سکتے ہیں۔ ان سے پاکستان کے ایف۔16 طیارے پر بھی رد عمل مانگا گیا۔ جس کو لیکر پاکستان دعوی کررہا ہے کہ ہندستان نے ان کے ایف۔16 طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ اس مسئلے پر  سابق نائب صدرجمہوریہ  نے کہا، "اگر میں یہ دعوی کرتا ہوں کہ میں نے شیر کو مارا ہے تو مجھے شیر دکھانا ہوگا"۔

First published: Apr 24, 2019 08:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading