ہوم » نیوز » No Category

لائبریری میں داخل ہوکر طلبہ کی پٹائی ناقابل برداشت ، پولیس کے خلاف کریں گے کیس : جامعہ ملیہ اسلامیہ وائس چانسلر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے سوالات کھڑے کئے ہیں ۔

  • Share this:
لائبریری میں داخل ہوکر طلبہ کی پٹائی ناقابل برداشت ، پولیس کے خلاف کریں گے کیس : جامعہ ملیہ اسلامیہ وائس چانسلر
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر ۔ تصویر نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے خلاف دہلی پولیس کی کارروائی پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے سوالات کھڑے کئے ہیں ۔ وی سی نجمہ اختر نے دہلی پولیس کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اجازت کے بغیر پولیس کے کیمپس میں داخل ہونے کی یونیورسٹی ہمیشہ مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کی کارروائی میں کافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجازت کے بغیر پولیس کے کیمپس میں داخل ہونے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔


انہوں نے کہا کہ جامعہ سب سے پرامن یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ۔ یونیورسٹی کے کافی املاک کو نقصان پہنچا ہے ، اس کی تلافی کیسے ہوگی ؟ ۔ اس کی وجہ سے جذبات کو بھی نقصان ہوا ہے ، کل کا واقعہ بدقسمتی تھی ، میں سبھی سے اپیل کرتی ہوں کہ کسی بھی طرح کی افواہ پر یقین نہ کریں ۔


وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ ایک افواہ ہے کہ دو طلبہ کی موت ہوگئی ہے ، ہم اس بات کو پوری طرح سے خارج کرتے ہیں ، ہمارے کسی بھی طالب علم کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ تقریبا 200 لوگ زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی ہمارے طالب علم تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جائیداد دوبارہ بناسکتے ہیں ، لیکن آپ ان چیزوں کی تلافی نہیں کرسکتے ہیں ، جو طلبہ نے برداشت کی ہیں ۔ ہم اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

First published: Dec 16, 2019 01:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading