شہریت ترمیمی بل: امت شاہ نے کہا- کانگریس اورپاکستان کے لیڈران کرتے ہیں ایک ہی زبان کا استعمال
وزیرداخلہ امت شاہ نےبدھ کوراجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کیا۔ اس بل پردوپہرسے ہی بحث ہوئی۔ بحث کا جواب دیتے ہوئےامت شاہ نےکہا کہ ملک کی تقسیم کے سبب اس بل کی ضرورت پڑی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 11, 2019 11:26 PM IST

شہریت ترمیمی بل پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کا نام لے کر کانگریس پرتنقید کی۔
نئی دہلی: وزیرداخلہ امت شاہ نے بدھ کوراجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کیا۔ اس بل پردوپہرسے ہی بحث ہوئی۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کے سبب اس بل کی ضرورت پڑی۔ امت شاہ نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل کسی کی ہندوستانی شہریت چھیننے کے لئے نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کے ذریعہ شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران اٹھائےگئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ میں جوبل لےکرآیا ہوں وہ کسی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کے لئےنہیں ہے، نہ ہی ملک کےکسی طبقےکوپریشان کیا جائےگا۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس اور پاکستان کےلیڈروں کےبیان ایک طرح ہیں۔ سرجیکل اسٹرائیک، آرٹیکل 370 اورشہریت ترمیمی بل پرپاکستان اورکانگریس کےلیڈروں کے بیانات ایک جیسے ہیں۔
وزیرداخلہ نےکہا کہ پاکستان میں عیسائیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہورہا ہے، وہاں ان کو اچھوت طبقہ مانا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش کے اقلیتوں میں سکھ اورہندولڑکیوں کا اغوا کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا۔ یہاں 428 ہندوعبادت گاہوں میں سے صرف 20 باقی بچے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ لاکھوں کروڑوں لوگ جہنم کے عذاب میں زندگی گزاررہے تھے۔ کیونکہ ووٹ بینک کے لالچ کے اندرآنکھیں اندھی ہوئی تھیں، کان بہرے ہوئے تھے، ان کی چیخیں نہیں سنائی پڑتی تھیں۔ نریندرمودی جی صرف اور صرف متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے یہ بل لےکرآئے ہیں۔
امت شاہ نےکہا کہ کانگریس حکومتوں نے اب تک ان کو شہریت دینے کی پیشکش نہیں کی تھی، یہ بل منظورہونے کے بعد اعدادوشمارآپ بھی دیکھیں گے۔ اورہم بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ استحصال کے شکارمسلمانوں کوشہریت فراہم کرنے کے لئے موجودہ قوانین میں التزام ہے۔ 566 مسلمانوں کوہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بھی کشمیرمیں امن ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ نہ ہی شہریت ترمیمی بل مسلم مخالف ہے اورنہ ہی طلاق ثلاثہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے۔