ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہوش اڑادے گی یہ خبر: ماں نے پہلے توڑی بچی کی گردن، پھر منھ بند کرکے روکی سانسیں

چنڈی گڑھ سٹی بیوٹی فل (City Beautiful) میں ایک ماں کے ذریعے بیٹے کو بیڈ باکس میں بند کرکے قتل کرنے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ اس وحشی ماں نے ایک مہنے پہلے اپنی 6 ماہ کی بیٹی کی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ بے رحم ماں نے پہلے بچی کی گردن توڑی اور پھر منھ بند کرکے اس کی سانسیں روک کر اس کا قتل کردیا تھا۔ اس کے تقریبا ایک ماہ بعد ہی خاتون نے اپنے ڈھائی سال کے بیٹے کا بھی قتل کردیا۔

  • Share this:

بیٹی کے قتل کرنے کے ثبوت کے ملزم خاتون نے بچی کی لاش کو دفنا دیا تھا۔ ملزم چنڈی گڑھ کے بنڈیل میں رہتی تھی۔ خاتون نے 26 جنوری کے دن بیٹے کا قتل کردیا تو بیٹی کے قتل کے معاملے کا بھی انکشاف ہوا۔ پولیس نے بچی کی لاش کو قبر سے نکالا اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھجوایا۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں جو انکشاف ہوئے اس سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اس رپورٹ میں بچی کی بے رحمی سے قتل کرنے کا انکشاف ہوا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں سامنے آیا کہ بچی کی گردن توڑکر اس کا قتل کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ 26 جنوری کو بنڈیل میں رہنے والے دشرتھ عرف راجیش کی شکایت پر ڈھائی سالہ بیٹے دویانشو کے منھ میں دستانہ ٹھونس کر لاش بیڈ باکس میں رکھنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دشرتھ نے الزام لگایا تھا کہ قتل کرنے کے بعد روپا گھر سے بھاگ گئی ہے۔ پولیس نے شوہر کی شکایت پر ملزم بیوی کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس ریمانڈ کے دوران اس نے بیٹے کا قتل قبول کرلیا۔

متاثر دشرتھ نے پولیس کو 21 دسمبر کو مشتبہ حالات میں اپنی 6 ماہ کی بیٹی کی موت کے بارے میں جانکاری دی۔ پولیس نے روپا کو اس معاملے میں مشتبہ مانا۔ پولیس نے دشرتھ کی نشاندہی پر سیکٹر۔25 میں واقع شمشان گھاٹ سے تحصیلدار سریش کی نگرانی میں قبر کھودکر بچی کی لاش کو نکالا۔ لاش کا جی ایم ایس ایچ۔16 میں ڈاکٹروں کے اسپیشل پینل سے پوسٹ مارٹم کروایا گیا تھا جس میں یہ انکشاف ہوا ہے۔

First published: Jan 31, 2020 01:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading