اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سول سروسز مین ایگزام : جامعہ ملیہ کے 25 اور زکوة فاؤنڈیشن کے 17مسلم امیدوار کامیاب

     سول سروس مینس امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور زکوة فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ 43 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    سول سروس مینس امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور زکوة فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ 43 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    سول سروس مینس امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور زکوة فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ 43 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی(خرم شہزاد) سول سروس مینس امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور زکوة فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ 43 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم دانشوران اس کو سول سروس کے لیے مثبت کامیابی تو قرار رے ہیں ، مگر ان کا کہنا ہے کہ ابھی میلوں لمبا سفر طے کرنا باقی ہے ۔
      جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مسلم طلبہ اعلی تعلیم کا خواب پورا کرنے آتے ہیں۔ اقلیتی یونیورسٹی کی ہونے کی وجہ سے 50 فیصد سیٹیں مسلم طلبہ کے لیے مختص ہوتی ہیں ۔ جامعہ میں چلنے والی سول سروس کوچنگ اکیڈ می کے اس مرتبہ 43 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ تاہم ان میں مسلم امیدواروں کی تعداد 25 ہے ، جبکہ زکوة فاؤنڈیشن کے 18امیدواروں میں 17مسلم ہیں۔
      خیال رہے کہ ہر سال سول سروس امتحان میں دس لاکھ افراد بیٹھتے ہیں ۔ آبادی لحاظ سے ایک لاکھ چالیس ہزارمسلم طلبہ کی امتحان میں شرکت ہونی چاہیے ، لیکن ایک فیصدی سے بھی کم ہزار سے بارہ سو مسلم امیدوار امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور فائنل سلیکشن میں 35-40 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہو پاتے ہیں ۔
      سالوں سے سول سروس کے لئے مسلم بچوں کو تیار کرنے والے ڈاکٹر ظفر محمود کا کہنا ہے کہ جب تک مسلم امیدوار کی شرکت میں اضافہ نہیں ہوگا ، سول سروس میں مسلم نمائندگی کا گراف ٹھیک نہیں ہوگا۔
      ڈاکٹر ظفر محمود کایہ بھی ماننا ہے کہ سول سروس کی تیار ی کرانے والے کامیاب ادارے دہلی میں ہیں ، اس لیے ایک بڑی اکیڈمی قائم کرنی ہوگی ۔ جس سے پانچ سو مسلم امیدوار امتحان میں شریک ہوں ، تبھی بہتر نتائج کی امید کی جا سکتی ہے ۔
      First published: