ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے لئے سول سوسائٹی نے سماجی بائیکاٹ کی کال دے دی

سول سوسائٹی نے پی ڈی پی اورنیشنل کانفرنس سے اپیل کی ہےوہ حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرکے سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے کا دفاع کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 26, 2018 09:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں وکشمیر: بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے لئے سول سوسائٹی نے سماجی بائیکاٹ کی کال دے دی
کشمیرمیں سول سوسائٹی نے پنچایت اوربلدیاتی انتخاب کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

سری نگر:  جموں وکشمیر سول سوسائٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ریاست میں بلدیاتی اورپنچایتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے سماجی بائیکاٹ کی کال دے دی ہے۔ سول سوسائٹی نے ریاست کی علاقائی جماعتوں (بالخصوص نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی) سے اپیل کی کہ وہ ریاستی گورنرکے پاس حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرکے سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے کا دفاع کریں۔


سول سوسائٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے مظفراحمد شاہ نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا ’ریاست کی علاقائی جماعتوں اورہرایک فرد بشرہندو، سکھ، عیسائی اوربودھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایک تووہ ہونے والے میونسپل اورپنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور ساتھ ہی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے ضمیر کو جگائے رکھیں‘۔


انہوں نے کہا ’ریاست میں ان لوگوں کے ساتھ سماجی تعلقات بنائے رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو ان انتخابات میں شرکت کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابات لڑنے اورووٹ ڈالنے والوں کے بارے میں سمجھا جائے گا کہ وہ اپنے آپ کو جموں وکشمیر کے باشندے تصور نہیں کرتے۔


یہ بھی پڑھیں:    جموں وکشمیر: بلدیاتی اورپنچایت انتخابات کےلئے سیکورٹی انتظامات کا مناسب بندوبست: چیف سکریٹری کا دعویٰ

 

مظفر شاہ نے کہا ’جو آرایس ایس کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں ملوث ہوں، ان ابتر حالات میں کوئی بھی ووٹریا امیدوارانتخابات میں حصہ لے گا، اس کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ اپنے آپ کو جموں وکشمیر کا باشندہ تصور نہیں کرتا ‘۔
مظفر شاہ نے ریاست کی علاقائی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرکے سپریم کورٹ میں دفعہ 35 اے کا دفاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر: راجناتھ سنگھ کا بلدیاتی وپنچایات انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل

 

انہوں نے کہا ’ہماری شناخت اور تشخص پر حملہ کیا جارہا ہے۔ ہم آج اپنی شناخت اور تشخص کو بچانے کے لئے کیا کریں گے؟ ہمارے پاس دو تجاویز ہیں۔ نمبر ایک  آپ اپنی سیاست کو یکطرف رکھیں۔ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں جو اسمبلی میں ہیں، انہیں فوراً سے پیش تر حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرنا چاہئے۔ انہیں ایک عبوری حکومت قائم کرنی چاہئے۔ انہیں زبردست انداز میں جس طرح ہم سپریم کورٹ میں کھڑے ہیں، دلیل پیش کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات طے شدہ تاریخوں پر ہوں گے: چیف سکریٹری کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:  فاروق عبداللہ کی وارننگ "دفعہ 35 اے پرمرکزی حکومت واضح کرے موقف، ورنہ لوک سبھا الیکشن کا کریں گے بائیکاٹ"۔

یہ بھی پڑھیں:   جموں و کشمیر : فاروق عبد اللہ کے بعد اب محبوبہ مفتی کا اعلان ، پنچایت انتخابات میں نہیں ہوں گے شریک

 

 

 
First published: Sep 26, 2018 09:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading