ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اجودھیا معاملہ میں رام مندر کے اہم فریق مہنت بھاسکر داس کا انتقال

اجودھیا۔ اجودھیا کے مند ر۔مسجد تنازعہ کے اہم فریقوں میں سے ایک نرموہی اکھاڑہ کے مہنت بھاسکر داس کا آج صبح سویرے یہاں انتقال ہوگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2017 09:10 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اجودھیا معاملہ میں رام مندر کے اہم فریق مہنت بھاسکر داس کا انتقال
نرموہی اکھاڑہ کے مہنت بھاسکر داس

اجودھیا۔ اجودھیا کے مند ر۔مسجد تنازعہ کے اہم فریقوں میں سے ایک نرموہی اکھاڑہ کے مہنت بھاسکر داس کا آج صبح سویرے یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباََ 90برس کے تھے۔ اجودھیا تنازعہ میں پرم ہنس رام چندر داس ، محمد ہاشم انصاری اور مہنت بھاسکر داس ہی بنیادی طورپر اہم فریق سمجھے جاتے تھے ۔ دو کا انتقال پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ مسٹر بھاسکر داس نے صبح سویرے تقریباََ ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔


وہ گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں فالج کی بھی شکایت تھی۔ نرموہی اکھاڑہ کے ذرائع کے مطابق انہیں شام کو سرجو میں ’جل سمادھی‘ دی جائے گی۔

First published: Sep 16, 2017 09:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading