نئی دہلی۔ بی جے پی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں عام کرتے ہوئے اس سلسلے میں لوگوں کو گمراہ کرنے اور جھوٹ بولنے کے لئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ اور پارٹی لیڈر اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی کی بی اے او رایم اے کی ڈگریاں عام کیں۔
مسٹر شاہ نے اس موقع پر مسٹر کیجریوال پر مسٹر مودی کی ڈگریوں کے سلسلے میں لوگوں میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہاکہ انہیں اس کے لئے ملک اور دنیا سے معافی مانگنی چاہئے۔ مسٹر جیٹلی نے کہ اکہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ عوامی بحث کا معیار اتنا گر گیا ہے۔ انہوں نے مسٹر کیجریوال کو نصیحت کی کہ انہیں شگوفہ بازی کی سیاست کرنے کے بجائے اپنی حکومت کے کام کاج پر توجہ دینی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔