ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سادھوی پرگیہ کو این آئی سے کلین چٹ ، کرنل پروہت سے مکوکا ہٹا ، مگرکئی الزامات برقرار

نئی دہلی : 2008 کے مالیگاؤں دھماکے میں سادھوی پرگیہ کو کلین چٹ دینے کی تیاری تقریبا پوری ہوچکی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 13, 2016 04:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پرگیہ کو این آئی سے کلین چٹ ، کرنل پروہت سے مکوکا ہٹا ، مگرکئی الزامات برقرار
مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھو پرگیا سنگھ ٹھاکر: فائل فوٹو۔

ممبئی : 2008 کے مالیگاؤں دھماکوں کے سلسلے میں سادھوی پرگیہ سمیت 6 افراد کو آج این آئی اے کی جانب سے کلین چٹ مل گئی۔ این آئی اے کے ذریعہ عدالت میں داخل کی گئی اضافی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سادھوی پرگیہ سمیت 6 افراد کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ملے ہیں۔ چارج شیٹ میں این آئی اے نے دس لوگوں کو ملزم بنایا ہے ، جس میں کرنل پروہت کا نام بھی شامل ہے۔ تمام ملزموں کو چارج شیٹ کی کاپی دے دی گئی ہے۔

کرنل پروہت پر مجرمانہ سازش رچنے، ثبوت مٹانے اور قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا، لیکن این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ اس کیس میں مکوکا کے تحت کارروائی نہیں بنتی ہے۔ اس طرح این آئی اے نے مکوکا کے تحت لئے گئے بیان بیانات کو بھی اپنی چارج شیٹ میں شامل نہیں کیا۔

این آئی اے کے ڈی جی شرد کمار نے کہا کہ سادھوی پرگیہ کے خلاف کافی ثبوت نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مکوکا ہٹادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانچ میں جو آیا ہے ، وہی سوال ہم نے اٹھائے ہیں۔ وہیں این آئی اے کے آئی جی سنجیو سنگھ نے کہا کہ ایجنسی نے آج اضافی چارج شیٹ دائر کی ہے، جو بھی چارج شیٹ ہم نے فائل کی ہے، وہ تحقیقات پر مبنی ہے۔

ذرائع کے مطابق چارج شیٹ کے مطابق اے ٹی ایس نے ہی کرنل پروہت کے گھر میں دھماکہ خیز مواد رکھے تھے ۔این آئی اے کے ایک افسر نے انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں کہا کہ ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں کہ 2008 میں کرنل پروہت کو گرفتار کرتے وقت اے ٹی ایس نے ہی آر ڈی ایکس ان کے کوارٹر میں رکھا تھا۔

پرگیہ کے بھائی بھگوان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سادھوی کے خلاف الزامات کو واپس لے لیا گیا۔ جیل میں رہنے کے دوران اس کی صحت پر منفی اثر پڑا ہے۔ اس کے پھیپھڑوں کی لیئر پھاڑ دی گئی ، جس کی وجہ سے سات دن تک وینٹی لیٹر پر وہ بے ہوش رہی۔ 3 مختلف اسپتالوں میں اس کو چھپا کر رکھا گیا۔ مرد پولیس اہلکار کی طرف سے انہیں مارا پیٹا گیا ، جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ سادھوی چل نہیں پاتی ہے ، بستر پر رہتی ہے ۔ سیاسی سازش کے تحت اسے پھنسایا گیا۔ اس کو بریسٹ کینسر بھی ہے۔


ادھر سادھوی اور پروہت کو کلین چٹ سے متعلق خبر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ جتنے بھی بھگوا بریگیڈ کے لوگ دہشت گردانہ واقعات میں پھنسے ہوئے ہیں ، سب کو بچانے کے لئے جب سے یہ حکومت آئی ہے ، تب سے کوشش کی جا رہی ہے ۔ مالیگاؤں دھماکے ، سمجھوتہ ایكسپریس کیس ، مکہ مسجد کیس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہے بچایا جا سکے ۔ این آئی اے اور سی بی آئی دونوں مرکزی حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔

دریں اثنا سادھوی پرگیہ سنگھ کے وکیل سنجیو پنالیكر کا کہنا ہے کہ این آئی اے نے اس پورے معاملے کی جانچ کی ، لیکن انہیں صرف سادھوی کا اسکوٹر ملا ۔ این آئی اے کو اس معاملے میں کوئی شک نہیں ہے ، یو پی اے کے دور حکومت میں اس معاملے کی مناسب طریقے سے جانچ نہیں ہوئی۔
First published: May 13, 2016 10:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading