உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعظم خان کی قیادت میں گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے کی مہم کا آغاز، مسلم خواتین پیش پیش

    الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر ’’ گنگا کی پکار ‘‘ کے تحت عوامی بیداری مہم کا افتتاح  ریاست کے سینئر وزیر اعظم خاں نے کیا ۔

    الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر ’’ گنگا کی پکار ‘‘ کے تحت عوامی بیداری مہم کا افتتاح ریاست کے سینئر وزیر اعظم خاں نے کیا ۔

    الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر ’’ گنگا کی پکار ‘‘ کے تحت عوامی بیداری مہم کا افتتاح ریاست کے سینئر وزیر اعظم خاں نے کیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      الہ آباد۔ اتر پردیش میں گنگا اور جمنا ندی کو صاف رکھنے کی  مہم سے بڑی تعداد میں مسلمان جڑ گئے ہیں ۔ ریاست کے سینئر وزیر اعظم خان کی قیادت میں اس مہم کی شروعات الہ آباد سے  کی گئی ہے ۔ اس مہم کے تحت مسلمان  اور ہندو شانہ بہ شانہ گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے کی عوامی بیداری مہم چلائیں گے ۔


      الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر ’’ گنگا کی پکار ‘‘ کے تحت عوامی بیداری مہم کا افتتاح  ریاست کے سینئر وزیر اعظم خاں نے کیا ۔ جلسے کا انعقاد اکھل بھارتیہ اکھا ڑا پریشد نے کیا تھا ۔’’گنگا کی پکار‘‘ مہم کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے اکھاڑا پریشد کے سر براہ مہنت نرندر گری نے کہا کہ  گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے کی مہم سے مسلمانوں کے جڑنے سے تحریک کو کافی مضبوطی ملے گی۔


      جلسے میں سادھو سنتوں کی طرف سے اعظم خاں کا پر جوش خیر مقدم کیا گیا ۔ مہم کے افتتاح  کے موقع پراکھاڑا پریشد سے تعلق رکھنے والے سنتوں کے علاوہ کئی ممتاز شخصیات نے بھی  شرکت کی ۔ لیکن اس موقع پر اعظم خاں نے سماج وادی پارٹی حکومت میں چل رہی اندرونی رسہ کشی پر کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ  جوہر یونیورسٹی کی مصروفیتوں کی وجہ سے تازہ حالات سے بالکل بے خبر ہیں ۔


      ganga


      جلسے میں موجود مسلم خواتین نے سادھو سنتوں کے ساتھ اس بات کا عہد کیا کہ وہ گنگا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اپنا سر گرم رول ادا کریں گی ۔اس موقع پر گنگا جمنی تہذیب سے متعلق خواتین نے کئی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔

      First published: