ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

منڈی میں بادل پھٹنے سے تباہی، پانچ افراد ہلاک

منڈی۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے دھرمپور میں آج صبح بادل پھٹنے کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Aug 08, 2015 12:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منڈی میں بادل پھٹنے سے تباہی، پانچ افراد ہلاک
منڈی۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے دھرمپور میں آج صبح بادل پھٹنے کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

منڈی۔ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے دھرمپور میں آج صبح بادل پھٹنے کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گزشتہ 11 گھنٹے سے ہو رہی مسلسل بارش کے بعد دھرمپور کے بس اسٹینڈ میں قریب واقع ندی کا پانی گھس آیا، جس نے بس اسٹینڈ اور آس پاس کے ضلع میں بھاری تباہی مچا دی۔


ذرائع کے مطابق، پانی کا بہاو اس قدر تیز تھا کہ تین کاریں بہہ گئیں اور کئی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کئی بسوں کے بہنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھرمپور بس اسٹینڈ پانی میں ڈوب چکا ہے ۔ بسوں کے اوپر تک پانی بھر گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ علی الصبح یہ واقعہ ہوا جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو سنبھلنے کا وقت مل گیا اور وہ محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔


کہا جاتا ہے کہ اگر یہ حادثہ ایک یا دو گھنٹے بعد ہوا ہوتا تو بڑے پیمانہ پر جانی ومالی نقصان ہو سکتا تھا۔ ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔

First published: Aug 08, 2015 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading