ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بادل پھٹنے کے واقعات، کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی ہوئی متاثر، پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو قربانی کی ادائیگی میں ہوئی پریشانی

بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ گریز اور تُلیل میں بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس دوران تُلیل کے زیڈ گے علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ کہا جارہا کہ بادل پھٹنے کے اس واقعے میں کچھ مویشیوں سمیت کچھ لوگوں بھی زخمی ہوئے ہیں۔

  • Share this:
بادل پھٹنے کے واقعات، کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی ہوئی متاثر، پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو قربانی کی ادائیگی میں ہوئی پریشانی
بادل پھٹنے کے واقعات

بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ گریز اور تُلیل میں بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس دوران تُلیل کے زیڈگے علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ کہا جارہا کہ بادل پھٹنے کے اس واقعے میں کچھ مویشیوں سمیت کچھ لوگوں بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر گریز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی مواصلاتی نظام موجود نہیں ہے اور اسی وجہ سے ان کے پاس علاقے کی تفصیلی رپورٹ موجود نہیں ہے۔ تاہم انتظامیہ کےمطابق انہوں نے لوگوں کی راحت رسانی اور عید کے پیش نظر علاقے کی اور واٹر ٹینکر روانہ کئے اس کے علاوہ ایک ٹیم بھی علاقے کی اور بھیج دی گئی ہے۔ تاکہ علاقے میں ہوئے نقصان کی تفصیلات حاصل کی جاسکے۔

ادھر بانڈی پورہ کے جنگلات میں بھی پچھلے دو روز کے دوران بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے جس وجہ سے بانڈی پورہ کے لوگوں کو عید کے موقعے پر صاف پانی فراہم نہ ہوسکا۔ صاف پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو قربانی کی ادائیگی میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد بانڈی پورہ کے ندی نالوں میں پانی انتہائی گدلا تھا اور کہی مقامات پر جل شکتی محکمے نے واٹر سپلائی سکیمیوں کو کسی بھی قسم کی خرابی سے بچانے کے لئے پانی کی سپلائی ہی کاٹ دینی پڑی۔


ادھر محکمہ جل شکتی کا کہنا تھا کہ مسلسل بادل پھٹنے کے واقعات پیش آنے کی وجہ سے ندی نالوں کا پانی ناقابل استعمال تھا اور انہوں نے کہی علاقوں میں واٹر ٹینکر روانہ کئے تاکہ لوگوں کو عید کے موقعے پر کم دقتوں کا سامنا کرنا پڈے اور وہ قربانی بھی ٹھیک ڈھنگ سے ادا کرسکیں ۔ واضح رہے پانی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں لوگوں نے جل شکتی محکمے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2020 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading