ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مهاگٹھ بندھن کو لے کر 3 گھنٹے تک چلی پرشانت کشور اور اکھلیش یادو کے درمیان میٹنگ

اتر پردیش انتخابات سے قبل مهاگٹھ بندھن کی کوشش میں مصروف سماج وادی پارٹی ایک نیا سیاسی فارمولہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 07, 2016 05:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مهاگٹھ بندھن کو لے کر 3 گھنٹے تک چلی پرشانت کشور اور اکھلیش یادو کے درمیان میٹنگ
File Photo

لکھنو : اتر پردیش انتخابات سے قبل مهاگٹھ بندھن کی کوشش میں مصروف سماج وادی پارٹی ایک نیا سیاسی فارمولہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں پیر کو کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کشور اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کے درمیان تین گھنٹے طویل بات چیت ہوئی۔ تاہم وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ مہا گٹھ بندھن کا فیصلہ نیتا جی کریں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ مهاگٹھ بندھن کو لے کر ہوئی۔ اس میٹنگ میں مهاگٹھ بندھن اور اس کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آنے والے دنوں میں پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ، تاکہ مهاگٹھ بندھن کو ٹھوس شکل دی جا سکے۔

خیال رہے کہ یہ وزیر اعلی کے ساتھ پرشانت کشور کی پہلی ملاقات تھی ، اس لیے اس ملاقات کے بعد مهاگٹھ بندھن پر مہر لگ جائے ، ایسا نہیں ہے ۔ تاہم مهاگٹھ بندھن کی طرف دونوں پارٹیوں کی طرف سے اٹھایا گیا یہ پہلا قدم ضرور تھا ۔

First published: Nov 07, 2016 05:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading