ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محبوبہ مفتی راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس سے خوش، کہا : ہمدردی ، ترقی اور مثبت رویہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ریاست کو درپیش مختلف مسائل کے سلسلے میں پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 11, 2017 10:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
محبوبہ مفتی راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس سے خوش، کہا : ہمدردی ، ترقی اور مثبت رویہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ
محبوبہ مفتی ۔ فائل فوٹو

سری نگر: جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ریاست کو درپیش مختلف مسائل کے سلسلے میں پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان کا خیرمقدم کیا۔ اپنے ایک بیان میں محترمہ مفتی نے کہا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے مثبت رویے کا مظاہرہ ریاستی عوام کے زخموں کی مرہم کاری اوردور رَس نتائج کا حامل ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مثبت رویہ اپنانے پر زور دیا ہے جس میں ہمدردی ، اعتماد سازی اوربقائے باہمی شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسی رجحان میں ریاست، ملک اور برصغیر کے لوگوں کی خوشحالی اور پائیدار امن کی کلید ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کو مزید اضافہ کر کے ایک لاکھ کروڑ تک کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ا س سے ریاست ترقی کے منازل طے کرنے میں کافی کامیاب ہوگی۔

First published: Sep 11, 2017 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading