ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بچوں کی موت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کا اسپتال کا دورہ ، مرکزی وزیرصحت مودی کو دیں گے رپورٹ

گورکھپور کے بابا راگھو ڈاو میڈیکل کالج میں آكسيجن کی کمی سے ہوئی 60 سے زیادہ بچوں کی موت کے معاملہ میں یوگی اور مودی حکومت کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے ۔

  • Share this:

گورکھپور کے بابا راگھو ڈاو میڈیکل کالج میں آكسيجن کی کمی سے ہوئی 60 سے زیادہ بچوں کی موت کے معاملہ میں یوگی اور مودی حکومت کی چوطرفہ تنقید کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے تمام لیڈر جہاں استعفوں کا مطالبہ کر رہے ہیں ،  وہیں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اتوار کو گورکھپور پہچنے ۔ نڈا کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی گورکھپور پہنچے ۔ اطلاعات  کے مطابق جے پی نڈا پورے معاملے کی اطلاع وزیر اعظم نریندر مودی کو دیں گے ۔

گورکھپور واقعہ میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اشونی چوبے نے کہا کہ گورکھپور کے اسپتال میں کسی کی موت آكسيجن کی کمی سے نہیں ہوئی ہے ۔ کانگریس کے لوگ بلا وجہ ہائے توبہ مچا رہے ہیں ۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ بچے مرے ہیں اور حکومت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ وزیر اعلی اس کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

First published: Aug 13, 2017 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading