ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش: چھٹی سے بارہویں کلاس تک کی پڑھائی جلد شروع ہو سکتی ہے

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ان لاک نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی گائڈلائنس کے مطابق اسکولوں میں کلاس چھ سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی آئندہ دنوں میں شروع کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جائے۔ انہوں نے صورتحال کا مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد ہی ان کلاسوں کی شروعات کی ہدایت دی ہے۔

  • Share this:
اترپردیش: چھٹی سے بارہویں کلاس تک کی پڑھائی جلد شروع ہو سکتی ہے
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو

لکھنئو۔ اترپردیش میں کورونا انفیکشن کی شرح میں مسلسل آ رہی کمی کے درمیان حکومت چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی جلد شروع کرنے پر غور کرے گی۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ان لاک نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی گائڈلائنس کے مطابق اسکولوں میں کلاس چھ سے بارہویں جماعت تک کی پڑھائی آئندہ دنوں میں شروع کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جائے۔ انہوں نے صورتحال کا مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد ہی ان کلاسوں کی شروعات کی ہدایت دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی شرح میں قابل ذکر کمی درج کئے جانے کے باوجود ہر سطح پر احتیاط قائم رکھنا ضروری ہے۔ کووڈ۔19کی ٹیسٹنگ کا کام مکمل صلاحیت کے ساتھ کیا جائے۔ رابطے کا پتہ لگانے اور سرویلانس سسٹم کو فعال رکھا جائے۔ کووڈ اسپتالوں کے نظام کو چست درست رکھا جائے۔ انہوں نے کووڈ۔19 سے بچاو کے سلسلہ میں لوگوں کو مسلسل بیدار کئے جانے پر بھی زور دیا۔


یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت دوردراز کے علاقوں تک طبی سہولیات دستیاب کرانے کے تئیں عہد بند ہے۔ اس کے تحت دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔


پہلے لیا جائے صورت حال کا مکمل جائزہ

وزیر اعلیٰ نے ٹیم 11 کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ سبھی جگہوں پر صورت حال کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ اس کے بعد ہی کلاسیز شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کے حالات کا صحیح سے جائزہ لینا ضروری ہے۔ ایسا کرنے سے کسی بھی خطرے سے پہلے ہی بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سبھی جگہوں پر کلاسیز کووڈ کے رہنما خطوط کے مطابق ہی چلائی جائیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 02, 2021 09:20 PM IST