உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعلی یوگی کا حکم ، اترپردیش میں داخل ہونے سے پہلے دکھانی ہوگی کورونا کی رپورٹ

    وزیر اعلی یوگی کا حکم ، اترپردیش میں داخل ہونے سے پہلے دکھانی ہوگی کورونا کی رپورٹ

    وزیر اعلی یوگی کا حکم ، اترپردیش میں داخل ہونے سے پہلے دکھانی ہوگی کورونا کی رپورٹ

    تین فیصد پازیٹیویٹی شرح سے زیادہ والی ریاستوں سے اترپردیش آنے والے لوگوں کیلئے کورونا کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی ہوگی ۔ یہ رپورٹ چار دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے ۔

    • Share this:
      لکھنو : اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معامالات کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے لوگوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے پیش نظر اتوار کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیگر ریاستوں سے یوپی میں داخل ہونے والے لوگوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی قابو شدہ صورتحال کے درمیان ہمیں اضافی احتیاط برتنی ہوگی ۔ تین فیصد پازیٹیویٹی شرح سے زیادہ والی ریاستوں سے اترپردیش آنے والے لوگوں کیلئے کورونا کی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی ہوگی ۔ یہ رپورٹ چار دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے ۔

      وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ایسی ریاستوں سے اتر پردیش آنے والے لوگوں کو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی اپنا سفر شروع کرنا چاہئے ۔ جن لوگوں کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں ، انہیں چھوٹ دی جاسکتی ہے ۔ سڑک / ہوا / ریل راستوں کے علاوہ نجی وسائل سے آنے والے لوگوں پر بھی یہ نافذ کیا جانا چاہئے ۔ زیادہ کووڈ پازیٹیویٹی شرح والی ریاستوں سے اتر پردیش آنے والے لوگوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ اور جانچ کی جانی چاہئے ۔ ریاست پہنچنے پر ان کا اینٹیجن ٹیسٹ اور تھرمل اسکیننگ ضرور کیا جائے۔ اس سلسلے میں ہدایات آج ہی جاری کردی گئی ہیں ۔

      بتادیں کہ اترپردیش کے سات اضلاع ( علی گڑھ ، چترکوٹ ، ہاتھرس ، کاس گنج ، مہوبہ ، شاملی اور شراوستی) میں اب کوووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے ۔ یہ اضلاع آج کورونا سے پاک ہیں ۔ نیز گزشتہ روز کسی بھی ضلع میں ڈبل ڈیجٹ میں نئے معاملات سامنے نہیں آئے ۔ 47 اضلاع میں کورونا کا ایک بھی نیا کیس نہیں پایا گیا ، جبکہ 28 اضلاع میں سنگل ڈیجٹ میں معاملات سامنے آئے ۔

       چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کو لگا کورونا کا ٹیکہ

      اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں ہر نئے دن کے ساتھ کورونا وبا پر قابو پانے کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ ٹریس ، ٹیسٹ اور علاج کی پالیسی کے مطابق سارے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا ویکسینیشن کی مہم جاری ہے ۔ ابھی تک اترپردیش میں 4 کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: