نئی دہلی: قدرتی گیس کی قیمت میں کمی کے بعد دہلی اور قومی دارالحکومت کے خطہ کے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈ اور غازی آباد میں سی این جی اورپی این جی کی قیمتوں میں بالترتیب 80 پیسے فی کلو اور 70 پیسے فی کیوبک میٹر کی کمی کی گئی ہے۔نئی شرح آج آدھی رات سے لاگو ہو جائے گی۔
اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے بتایا کہ دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں 80 پیسے اور نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 90 پیسے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمت 37.20 روپے فی کلو اور دیگر مقامات پر 42.60 روپے فی کلو رہ جائے گی۔
کمپنی نے پائپ کے ذریعے گھروں میں کھانا پکانے کی گیس (پی این جی ) کی قیمت دہلی میں 70 پیسے فی گھن ميٹر کم کئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں پی این جی کی قیمت 25.35 روپے سے کم ہو کر 24.65 روپے فی گھن ميٹر رہ جائے گی۔
نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں پی این جی کے دام 90 پیسے فی گھن ميٹر کم ہوئے ہیں اور وہاں اس 27.05 روپے کے مقام پر 26.15 روپے فی گھن ميٹر ملے گی۔
کمپنی ان علاقوں میں چھ لاکھ گھروں میں پی این جی فراہم کرتی ہے۔ دہلی میں ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑی سی این جی سے چلتی ہیں۔ ان ساڑھے پانچ لاکھ ذاتی کاریں ہیں۔ حکومت نے کل قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔