உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوئلہ کی قلت پر وزیر توانائی نے کہا : زبردستی پھیلائی جارہی دہشت ، یہ کمپنیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ

    کوئلہ کی قلت پر وزیر توانائی نے کہا : زبردستی پھیلائی جارہی دہشت ، یہ کمپنیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کوئلہ کی قلت پر وزیر توانائی نے کہا : زبردستی پھیلائی جارہی دہشت ، یہ کمپنیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Coal Crisis: آر کے سنگھ نے اتوار کو گیل اور ٹاٹا پاور کو غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف خبردار کیا ۔ بتادیں کہ کمپنی نے کہا تھا کہ ملک میں کوئلہ کا ذخیرہ اگلے صرف چار پانچ دنوں کیلئے بچا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک بھر میں کوئلہ کی کمی کو لے کر افراتفری کے درمیان وزیر توانائی آر کے سنگھ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیاں اور ریاستی سرکاریں زبردستی لوگوں میں دہشت پھیلا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کا یہ رویہ غیرذمہ دارانہ ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دعوی کیا جارہا ہے کہ کوئلہ کی کمی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بلیک آوٹ کی نوبت آسکتی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ پاور پلانٹس کو ضرورت کے مطابق کوئلہ نہیں مل رہا ہے ۔

      آر کے سنگھ نے اتوار کو گیل اور ٹاٹا پاور کو غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف خبردار کیا ۔ بتادیں کہ کمپنی نے کہا تھا کہ ملک میں کوئلہ کا ذخیرہ اگلے صرف چار پانچ دنوں کیلئے بچا ہے ۔

      وزارت توانائی ، بی ایس ای ایس اور ٹاٹا پاور کے افسران سے ملاقات کرنے کے بعد آر کے سنگھ نے کہا کہ کل ( سنیچر) شام کو مجھے دہلی کے ایل جی کا فون آیا ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلی نے بجلی بحران کو لے کر انہیں خط لکھا ہے ۔ دہلی میں بجلی سپلائی مانگ کے مطابق ہے اور مستقبل میں کی جائے گی ۔

      دہشت کو بغیر کسی بنیاد کی بتاتے ہوئے آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ معاملہ اس لئے شروع ہوا کیونکہ گیل نے دہلی ڈسکام کو ایک میسیج بھیجا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے سپلائی بند کرنے جارہے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ میں نے ہدایت دی ہے کہ سپلائی کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونی چاہئے ، کہیں کوئی بحران نہیں ہے ، یہ ایک غیر ضروری بحران ہے ۔

      وزیر نے گیل اور ٹاٹا پاور کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی بھی تنقید کی اور یقین دہانی کرائی کہ ملک کے پاس ابھی بھی چار پانچ دنوں کا ریزرو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئلہ اسٹاک بنایا جارہا ہے ، تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم مسلسل حالات پر نظر رکھ رہے ہیں ۔ یہ حالات اس لئے ہیں کیونکہ مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ڈیمانڈ زیادہ ہے ، اس کا مطلب ہے کہ زیادہ ترقی ہورہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: