ایس بی آئی کے والٹس سے 11 کروڑ روپے کے سکے غائب، CBI نے تحقیقات کا کیا آغاز
سی بی آئی
راجستھان ہائی کورٹ (Rajasthan high court) کی ہدایت پر سی بی آئی نے راجستھان پولس کے ذریعہ پہلے درج کی گئی ایف آئی آر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایس بی آئی کی شاخ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رقم کی گنتی کرنے کا فیصلہ کیا جس میں بینک میں کیش ریزرو میں فرق ظاہر کیا گیا۔
سی بی آئی (CBI) نے راجستھان کے مہندی پور بالاجی میں ایس بی آئی کی شاخ کے والٹ سے 11 کروڑ روپے کے سکے غائب ہونے کے معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ہے، حکام نے پیر کو بتایا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) نے راجستھان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ گمشدہ رقم 3 کروڑ روپے سے زیادہ تھی، جو ایجنسی کی طرف سے جانچ کی حد ہے۔
برانچ اکاؤنٹس کی کتابوں کے مطابق 13 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سکوں کی گنتی کرنے کے لیے جے پور میں ایک پرائیویٹ وینڈر کو شامل کیا گیا۔ گنتی سے پتہ چلا کہ برانچ سے 11 کروڑ روپے سے زیادہ کے سکے غائب تھے۔ صرف 3,000 سکے کے تھیلوں کا حساب کتاب کیا جا سکا جس میں تقریباً 2 کروڑ روپے تھے اور انہیں RBI کی کوائن ہولڈنگ برانچ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پرائیویٹ وینڈر کے ملازمین جو گنتی کر رہے تھے، 10 اگست 2021 کو رات کو اس گیسٹ ہاؤس میں جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے دھمکی دی گئی اور انہیں گنتی سے باز رہنے کو کہا گیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔