ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش میں کڑاکے کی سردی اور سرد لہر سے 28 لوگوں کی موت ، کئی اضلاع میں اسکول بند

خون جمادینے والی اس سردی سے اتر پردیش بھی بے حال ہے ۔ یہاں ٹھنڈ اور سرد لہر کی زد میں آنے سے ابھی تک 28 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
اترپردیش میں کڑاکے کی سردی اور سرد لہر سے 28 لوگوں کی موت ، کئی اضلاع میں اسکول بند
شدید ٹھنڈ سے راحت کیلئے آگ تاپتے لوگ ۔ علامتی تصویر ۔

پورا شمالی ہندوستان ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے ۔ خون جمادینے والی اس سردی سے اتر پردیش بھی بے حال ہے ۔ یہاں ٹھنڈ اور سرد لہر  کی زد میں آنے سے ابھی تک 28 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صرف بندیل کھنڈ اور وسطی یوپی میں ٹھنڈ سے 17 افراد کی جانیں تلف ہوگئی ہیں ۔ کانپور شہر میں 10 ، وارانسی میں چار جبکہ فتح پور ، اوریا اور کانپور دیہات میں دو دو لوگوں کی شدید ٹھنڈ سے موت ہوگئی ہے ۔ وہیں باندہ میں ایک سن رسیدہ خاتون نے دم توڑ دیا تو پرتاپ گڑھ میں بھی ایک نوجوان کی ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی ۔ پریاگ راج کے پھولپور میں ٹھنڈ کی وجہ سے ایک سن رسید شخص اور کھیت میں فصل کی رکھوالی کررہے دو کسانوں کی جانیں چلی گئیں ۔


ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر کو سب سے سرد دن رہ رسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو سب سے زیادہ سرد دن رہنے کی پیشین گوئی کی ہے ۔ جبکہ علی گڑھ میں جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 3.6 اور زیادہ سے زیادہ 11.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا ۔


ادھر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی میں رین بسیروں کا دورہ کیا اور انہوں نے یہاں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے ۔



غور طلب ہے کہ شدید ٹھنڈ اور سرد لہر کی وجہ سے اترپردیش کے کئی اضلاع میں اسکولوں کو کچھ دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ گورکھپور ، وارانسی اور اٹاوا سمیت کئی اضلاع میں سرد لہر سے لوگ پریشان ہیں اور ان کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ان اضلاع میں درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیس سے کم ہوگیا ہے ۔ گورکھپور میں 8 ویں جماعت کے اسکولوں کو 29 دسمبر تک بند کردیا گیا ہے ۔


غازی آباد میں بھی ضلع افسر اجے شنکر پانڈے نے اگلے دو دنوں تک سبھی سرکاری اور غیر سرکاری 12 ویں تک کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ علی گڑھ میں بھی ٹھنڈ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سبھی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
First published: Dec 28, 2019 10:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading