ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امیتابھ بچن کے آبائی شہر الہ آباد میں مانگی جا رہی ہیں اجتماعی دعائیں

شہر کے مختلف مندروں اور مٹھوں میں امیتابھ بچن کی صحت یابی کے لئے خصوصی پوجا ارچنا اور ہون کے اہتمام کئے جا رہے ہیں۔

  • Share this:
امیتابھ بچن کے آبائی شہر الہ آباد میں مانگی جا رہی ہیں اجتماعی دعائیں
امیتابھ بچن کے آبائی شہر الہ آباد میں مانگی جا رہی ہیں اجتماعی دعائیں

الہ آباد۔ ملینیم اسٹار امیتابھ بچن کی صحت یابی کے لئے اس وقت پورے ملک میں دعائیں  مانگی جا رہی ہیں۔ امیتابھ بچن کے آبائی شہر الہ آباد میں  ان کی صحت کو لیکر لوگوں میں  سخت تشویش  پائی جا رہی ہے ۔بگ بی کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ شہر کے مختلف مندروں اور مٹھوں میں امیتابھ بچن کی صحت یابی کے لئے خصوصی  پوجا ارچنا اور ہون کے اہتمام کئے جا رہے ہیں۔خاص طور سے بگ بی کے فینس  ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سہارا لے رہے ہیں۔


الہ آباد امیتابھ بچن کا آبائی شہر رہا ہے۔  سنگم کے کنارے بسے اس شہرمیں امیتابھ بچن نے اپنی آنکھیں کھولیں اور یہیں سے  ابتدائی تعلیم  بھی حاصل کی ہے ۔ان کے والد ڈاکٹر ہری ونش رائے بچن الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں استاد تھے۔ ڈاکٹر بچن ہندی کےمشہور کوی  رہے ہیں۔خود بگ بی کا الہ آباد سے کافی جذباتی لگا ؤ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی امیتابھ بچن کو کو ئی  مشکل پیش آتی ہے تو اس شہر کے لوگ بھی بگ بی کے دکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ امیتابھ بچن  اور ان کے اہل خانہ میں کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہونے کی خبر نے ان کے  فینس کو غم زدہ کر دیا ہے ۔الہ آباد کے مختلف مندروں اور مٹھوں میں بگ بی کی صحت یابی کے لئے خصوصی پوجا  ارچنا اور ہون کئے جا رہے ہیں۔


بگ بی کی صحت یابی کے لئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے بھی سنگم کنارے واقع اپنے آشرم میں خصوصی پوجا  کا اہتمام کیا ۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے مہنت آنند گری نے آشرم کے سادھو سنتوں کے ساتھ اجتماعی پوجا میں شرکت کی اور امیتابھ بچن کی جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مہنت آنند گری کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن  الہ آباد شہر کے فرزند ہیں۔ ان کی وجہ سے پوری دنیا میں الہ آباد کا نام روشن ہوا ہے ۔ ہم سب دعا کر  رہے ہیں کہ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ امیتابھ بچن کا الہ آباد سے آبائی رشتے کے ساتھ ساتھ سیاسی تعلق بھی رہا ہے ۔  ۱۹۸۴ میں امیتابھ بچن نے الہ آباد لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ سے  چناؤ لڑا تھا اور  وہ اس چناو میں بھاری ووٹوں سے کامیاب بھی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ  بگ بی اپنی زندگی کے خاص موقعوں پر خود کو الہ آباد سے جوڑتے رہے ہیں۔ الہ آباد کے لوگ اپنے اس چہیتے فرزند کی صحت یابی کے لئے دل سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 13, 2020 04:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading