உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: سیکورٹی اہلکاروں کوملی بڑی کامیابی، اننت ناگ حملےکا ماسٹرمائنڈ فیاض پنزو ہلاک

    اننت ناگ حملے کا ماسٹرمائنڈ فیاض پنزوکوسیکورٹی اہلکاروں نے مارگرایا۔ علامتی تصویر

    اننت ناگ حملے کا ماسٹرمائنڈ فیاض پنزوکوسیکورٹی اہلکاروں نے مارگرایا۔ علامتی تصویر

    جموں وکشمیرکےاننت ناگ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نےاننت ناگ حملے کے ماسٹرمائنڈ جیش محمد کمانڈرفیاض پنزو کوایک مڈبھیڑکےدوران ہلاک کردیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ کےکٹو بجبہاڑہ میں منگل کے روز ہونے والے ایک تصادم میں جیش محمد کےاعلیٰ کمانڈرفیاض پنزوسمیت دو جنگجو مارے گئے۔
      ریاستی پولیس کےترجمان کے مطابق مہلوک جیش محمد کمانڈر 12 جون 2019 کوقصبہ اننت ناگ میں ہوئے جنگجویانہ حملے جس میں پانچ سی آرپی ایف اہلکاراورایس ایچ اوارشد خان جاں بحق ہوئے تھے، میں ملوث تھا۔


      جموں وکشمیرپولیس کےآفیشل ٹوئٹرہینڈل پرایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'ہمیں ایک بڑی کامیابی ملی۔ جیش محمد کےایک اوراعلیٰ کمانڈرفیاض پنزوکوساتھی سمیت ہلاک کیا گیا۔ وہ قصبہ اننت ناگ میں 12 جون 2019 کوہوئےحملے جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکاراورایس ایچ اوارشد خان جاں بحق ہوئےتھے، میں ملوث تھا'۔
      سرکاری ذرائع نے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئےکہا کہ کٹوبجبہاڑہ میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پرفوج، ریاستی پولیس کےاسپیشل آپریشن گروپ اورسی آر پی ایف نے منگل کے روزمذکورہ علاقہ کومحاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا۔


      انہوں نےبتایا: 'تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کےدرمیان تصادم چھڑگیا، جس میں دو جنگجومارے گئے'۔ بتادیں کہ قصبہ اننت ناگ میں کھنہ بل – پہلگام روڑپررواں برس 12 جون کوجنگجووں نے سیکورٹی فورسزکی ایک مشترکہ پارٹی پرحملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکاراورایک ایس ایچ اوجاں بحق ہوئےتھے۔ سیکورٹی فورسزنے جوابی کارروائی میں ایک غیرملکی جنگجوکوہلاک کیا تھا۔ 'العمرمجاہدین' نامی جنگجو تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تنظیم نےاس نوعیت کےمزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔
      First published: