ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ: اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر اعظم خان کے خلاف دہلی میں ملک سے غداری کی شکایت درج کرائی گئی

میرٹھ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر محمد اعظم خان کے خلاف دہلی میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 08, 2015 05:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ: اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر اعظم خان کے خلاف دہلی میں ملک سے غداری کی شکایت درج کرائی گئی
میرٹھ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر محمد اعظم خان کے خلاف دہلی میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

میرٹھ : سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر محمد اعظم خان کے خلاف دہلی میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت دادری کے بساہڑا گاؤں میں گائے کے گوشت کی افواہ پر 50 سالہ محمد اخلاق کے قتل کے خلاف اعظم خاں کی طرف سے اقوام متحدہ کو خط لکھے جانے کے ماملے میں درج کرائی گئی ہے۔


اشونی اپادھیائے کے نام ایک شخص نے اعظم خان کے خلاف یہ شکایت پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں درج کرائی ہے ۔ شکایت میں اعظم خاں کی اس کارروائی کو ملک سے غداری قرار دیا گیا ہے۔ یہ شکایت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت درج کرائی گئی ہے۔ اس میں 124 اے کے تحت ملک سے غداری کی شکایت بھی شامل ہے۔


تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی تقریر، مضامین یا دیگر طریقوں سے حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ بعض صورتوں میں عمر قید تک کی سزا کا بندوبست ہے۔


خیال رہے کہ اعظم خان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے اپنے خط میں دادری واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کی سازش رچ رہی ہے ۔


اعظم خان نے اس میں اقوام متحدہ سے مداخلت کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔اعظم خان نے کہا ہے کہ چونکہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کے مقامی مسائل کو بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہے ہیں، اس لیے وہ بھی ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے بڑھتے ہوئے معاملات کو اقوام متحدہ میں اٹھا رہے ہیں۔

First published: Oct 08, 2015 05:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading