ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں مرغ کے گوشت پر لگی پوری طرح پابندی

کارپوریشنوں کی پابندی سے قبل ہی دہلی حکومت کی جانب سے غازی پور مرغا منڈی کو دس دنوں کے لئے بند کرنے کا جو فیصلہ لیا گیا تھا اس کی وجہ سے دہلی کے بازاروں سے پہلے ہی مرغ غائب ہوچکا ہے۔

  • Share this:
دہلی میں مرغ کے گوشت پر لگی پوری طرح پابندی
علامتی تصویر

دہلی میں برڈ فلو کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کے ذریعہ 9جنوری کو دس دنوں کے لئے غازی پور مرغا منڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد دہلی میں دکانوں سے چکن مرغا پوری طرح غائب دکھائی دینے لگا تھا اور کئی علاقوں میں چکن مرغا کے دام کافی بڑھ بھی گئے تھے۔ تاہم اب دہلی میں تمام کارپوریشنوں کی جانب سے چکن مرغا پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔


شمالی دہلی کاپوریشن، جنوبی دہلی کارپوریشن اور نئی دہلی کاپوریشن کی جانب سے نوٹس جاری گیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ راجدھانی میں برڈ فلو کو لے کر احتیاطی اقدامات کے تحت مرغ کے گوشت کی پروسیسنگ ، گوشت کی پیکنگ اور اسی طرح زندہ مرغ کی خریدوفروخت ، مرغ کو رکھنے پر پابندی رہے گی اور کسی طرح سے بھی مرغ کا گوشت یا مرغ کو رکھنا ممنوع رہے گا۔ نیز ہوٹل اور ریستوراں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ انڈے اور مرغ کے گوشت سے بنی اشیاءو پکوان نہ فروخت کئے جائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور ریستوراں کا لائسنس بھی رد کیا جاسکتا ہے۔


دہلی میں مرغ کے گوشت پر لگی پوری طرح پابندی


دہلی میں مرغ بازاروں سے ہوا غائب

کارپوریشنوں کی پابندی سے قبل ہی دہلی حکومت کی جانب سے غازی پور مرغا منڈی کو دس دنوں کے لئے بند کرنے کا جو فیصلہ لیا گیا تھا اس کی وجہ سے دہلی کے بازاروں سے پہلے ہی مرغ غائب ہوچکا ہے۔

نیوز 18نے جامع مسجد پر واقع دکانوں کا دورہ کیا جس میں دکانوں میں زندہ مرغ موجود نہیں تھے تاہم ہوٹل اور ریستوراں پر مرغ کا گوشت موجود تھا۔ لیکن اب کارپوریشن کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد اس کاروبار پر تالہ لگ جائے گا اور جو دکاندار مرغ کے گوشت کی فروخت یا ہوٹل سے وابستہ ہیں ان کو کاروباری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دکانداروں نے نیوز 18سے بات کرتے ہوئے کاروباری حالات کے مدنظر ناراضگی جتاتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں لیکن کاروباری خسارہ بہت زیادہ ہے۔ اس کا حل نکالا جانا چاہیے کیونکہ اچھی طرح سے پکانے کے بعد برڈ فلو کا خطرہ نہیں رہتا۔ بہرحال برڈ فلو سے مرغ اور انڈے کا کاروبار بری طرح سے متاثر ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 13, 2021 11:19 PM IST