Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اترپردیش کے اس شہر میں عید پر بھی نہیں ملےگی کسی طرح کی رعایت ، رہے گا مکمّل لاک ڈاؤن

    عید کی نماز کیلئے عید گاہ یا مساجد میں کسی طرح کے اہتمام کی اجازت تو نہیں ہے ، لیکن کچھ شرائط اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

    • Share this:
    اترپردیش کے اس شہر میں عید پر بھی نہیں ملےگی کسی طرح کی رعایت ، رہے گا مکمّل لاک ڈاؤن
    اترپردیش کے اس شہر میں عید پر بھی نہیں ملےگی کسی طرح کی رعایت ، رہے گا مکمّل لاک ڈاؤن

    کنٹینمنٹ زون ہونے کی وجہ سے عید کے موقع پر بھی میرٹھ کے لوگوں کو لاک ڈاؤن میں کسی طرح کی رعایت حاصل نہیں ہوگی ۔ جمیعت علما ہند شہر میرٹھ کے ایک وفد نے ڈی ایم میرٹھ انل ڈھینگرا سے ملاقات کرکے عید کے موقع پر خریداری کے لیے کچھ رعایت دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن ضلع میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم نے کسی طرح کی مزید رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ دراصل میرٹھ میں ہفتہ میں دو روز  پیر اور جمعرات کو مکمّل طور پر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے میڈیکل اور دودھ کے علاوہ کسی بھی دکان کے کھولنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایسے میں پیر کے روز عید کے موقع پر دیگر دنوں کی طرح رعایت کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ لیکن ریڈ زون میں ہونے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔


    عید کی نماز کیلئے عید گاہ یا مساجد میں کسی طرح کے اہتمام کی اجازت تو نہیں ہے ، لیکن کچھ شرائط اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانچ افراد ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ وہیں زیادہ تر افراد جہاں گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے ، تو محلہ اور دیہات کی مساجد میں امام اور  مؤذن کے علاوہ تین اور افراد نماز ادا کر سکتے ہیں ۔


    ڈی ایم میرٹھ کے مطابق پیر کے روز عید کے موقع پر کسی طرح کی اضافی رعایت نہیں دی جا سکتی کیونکہ پیر اور جمعرات کے روز مکمّل طور پر لاک ڈاؤن پر عمل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہفتہ کے ان دو دنوں میں میڈیکل اور دودھ کے علاوہ اور کسی طرح بھی دکانیں نہیں کھولی جائیں گی ۔ اب چونکہ عید بھی پیر کو ہی منائی جا رہی ، ایسے میں تہوار کے باوجود مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کیا جا ئے گا ۔

    First published: May 25, 2020 12:49 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading