ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج ہی سب سے پہلے نمٹائیں یہ ضروری کام، نہیں تو ہو گی بڑی پریشانی، یہ ہے وجہ

اگر آپ ان کاموں کو آج پورا نہیں کرتے ہیں تو آپ پریشان بھی ہو سکتے ہیں۔

  • Share this:
آج ہی سب سے پہلے نمٹائیں یہ ضروری کام، نہیں تو ہو گی بڑی پریشانی، یہ ہے وجہ
آج ہی سب سے پہلے نمٹائیں یہ 4 کام، نہیں تو ہو گی بڑی پریشانی، یہ ہے وجہ

نئی دہلی۔ سال 2019 کا آج آخری دن ہے۔ آپ بھی نئے سال کا جشن منانے کی تیاری میں مصروف ہوں گے۔ لیکن اس بیچ کچھ ایسے ضروری کام ہیں جنہیں آپ کو ضرور نمٹا لینا چاہئے۔ اگر آپ ان کاموں کو آج پورا نہیں کرتے ہیں تو آپ پریشان بھی ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کیا ہیں یہ کام۔


اگر آپ کا بچت کھاتہ ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی میں ہے تو آپ 31 دسمبر 2019 تک یہ کام ضرور کر لیں۔ نہیں تو بعد میں آپ اپنے بینک کھاتے میں رکھے پیسے نکال نہیں پائیں گے۔ دراصل، ایس بی آئی اپنے صارفین کے میگنیٹک اسٹرپ ڈیبٹ کارڈ کو ای ایم وی چپ والے ڈیبٹ کارڈ میں بدل رہا ہے۔ اگر آپ نے اب تک اپنے میگنیٹک اسٹرپ والے ڈیبٹ کارڈ کو نئے کارڈ میں نہیں بدلوایا ہے تو اب بھی آپ کے پاس موقع ہے۔ اس کے لئے آپ اپنے قریبی برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


اگر آپ نے 2018-2019 کی انکم ٹیکس ریٹرن اب تک فائل نہیں کی ہے تو آپ آنے والے وقت میں بھاری جرمانہ سے بچنے کے لئے 31 دسمبر تک آئی ٹی آر بھر سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈیڈلائن کے بعد اور 31 دسمبر سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر رہے ہیں تو آپ کو 5000 روپئے کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ لیکن اگر آپ 31 دسمبر 2019 کے بعد اور 31 مارچ 2020 سے پہلے ریٹرن فائل کرتے ہیں تو آپ کو 10,000 روپئے کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔


اگر آپ کسی سروس ٹیکس یا ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تنازعہ سے منسلک ہیں تو آپ کے لئے بہتر ہو گا کہ 31 دسمبر 2019 سے پہلے اس کے حل کے لئے رجسٹریشن کرا لیں۔ دراصل، میڈیا رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزارت مالیات ’ سب کا وشواس اسکیم‘ کی آخری مدت میں توسیع نہیں کرے گی۔
First published: Dec 31, 2019 11:37 AM IST