ہوم » نیوز » امراوتی

واجپئی کے انتقال سے ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔ سرفراز صدیقی

دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمدصدیقی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 17, 2018 02:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
واجپئی کے انتقال سے ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔ سرفراز صدیقی
دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمدصدیقی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمدصدیقی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پرگہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ملک کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔انہوں نے آج یہاں جاری تعزیتی بیان میں کہاکہ ان سے بہت سی باتوں سے اختلافات کئے جاسکتے ہیں لیکن لیڈر کے طور پر ایک وہ ایک سمجھدار انسان تھے اور وہ سیاسی زندگی میں اخلاقی قدروں کی اہمیت کو سمجھتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں اسے برتا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ وہ مخلوط حکومت چلانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک نے ایک ہمہ جہت صلاحیت والی شخصیت اور کوی کو کھودیا ہے ۔


انہوں نے کہاکہ  واجپئی نے سیاست میں طویل عرصے تک اہم کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے بی جے پی کو وسعت دینے کے ساتھ ہی تمام طبقوں میں بی جے پی سے منسلک کرنے میں اہم کام کیاتھا۔یہی وجہ ہے کہ اس کے دوران بہت سے سوشلسٹ لیڈر نہ صرف بی جے پی کے ساتھ آئے بلکہ اس کے اتحاد بھی کیا۔


سرفراز صدیقی نے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک نے نہ صرف اہم لیڈر کھودیا ہے بلکہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی کے لوگ واجپئی کے راستے پر چلنے کی کوشش کریں گے اور ملک میں نفرت کے ماحول کو ختم کرنے میں پہل کریں گے۔

First published: Aug 17, 2018 02:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading