ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا پر بی جے پی لیڈر اوپی شرما کے تبصرے سے دہلی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ

نئی دہلی : دہلی اسمبلی میں آج بی جے پی کے ممبر اسمبلی اوم پرکاش شرما کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا پر نازیبا تبصرہ کے بعد جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی اور دونوں لیڈر آمنے سامنے آ گئے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 24, 2015 05:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا پر بی جے پی لیڈر اوپی شرما کے تبصرے سے دہلی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ
نئی دہلی : دہلی اسمبلی میں آج بی جے پی کے ممبر اسمبلی اوم پرکاش شرما کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا پر نازیبا تبصرہ کے بعد جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی اور دونوں لیڈر آمنے سامنے آ گئے۔

نئی دہلی : دہلی اسمبلی میں آج بی جے پی کے ممبر اسمبلی اوم پرکاش شرما کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کی ممبر اسمبلی الکا لامبا پر نازیبا تبصرہ کے بعد جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی اور دونوں لیڈر آمنے سامنے آ گئے۔ اسمبلی میں دونوں کے درمیان خوب نازبیا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ ایسی رپورٹیں بھی ہیں کہ ایوان میں شرما نے الکا لامبا کو دھکا بھی ماردیا۔


دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے اسمبلی کے حالات جس زبان میں بیان کئے وہ تو اور بھی چونکانے والے ہیں۔ گوئل نے کہا کہ اوپی شرما نے جس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا ، اس سے میرا ایوان شرمندہ ہے۔ پورے معاملہ کو دیکھ کر میرا جسم کانپ رہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی میں نائٹ شیلٹر کے معاملے پر بحث کے دوران الكا لامبا نے شرما سے کہا 'آپ کیا بول رہے ہیں ، آپ تو نشے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ اس کے جواب میں اوپی شرما نے کہا 'آپ تو رات بھر گھومتی ہیں ۔


اسمبلی اسپیکر گوئل کے مطابق وشواس نگر سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی شرما نے الکا کو رات بھر گھومنے والی عورت کہا۔ ایسا اشتعال انگیز لفظ آج تک کسی نے استعمال نہیں کیا۔ یہ تمام خواتین کی توہین ہے۔ اس کے بعد اسمبلی اسپیکر نے شرما کو منگل اور جمعرات دو دن کے لئے معطل کر دیا ہے۔


ادھر ایوان میں بی جے پی ممبر اسمبلی اوپی شرما نے کہا کہ جو کچھ ہوا ، اگر وہ یکطرفہ ہوتا تو بات صحیح ہوتی۔ اس کے بعد اوپی شرما کو بولنے سے روک دیا گیا ۔ منیش سسودیا نے معافی مانگتے ہوئے ایوان کی کارروائی کو آگے چلنے دینے کی بات کہی ، جس کے بعد ہنگامہ آرائی مزید بڑھ گئی ۔


دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایوان میں کہا کہ اوپی شرما نے الفاظ کے تمام حدود کو پار کرلیا ہے۔ ہمیں یہاں پر اپنے ذاتی غصے پر لڑنے کیلئے وقت نہیں ہے۔ اب آگے سے اس طرح کی کوئی حرکت نہ ہو ، اس پر ہم غور کریں گے۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اگست 2015 میں اوپی شرما نے الکا لامبا 'نشے کا عادی بتایاتھا ، جس پر بھی تنازع ہوگیا تھا۔ الکا لامبا پر دہلی کے چاندنی چوک میں 'نشہ مخالف مہم کے دوران حملہ کیا گیا تھا اور اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے شرما نے مہم کی قیادت کرنے کے پیچھے ان کی 'منشا پر سوالات کھڑے کئے تھے۔


علاوہ ازیں چاندنی چوک میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کے لئے چاندنی چوک کی رکن اسمبلی الکا لامبا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے غنڈوں کے ملوث ہونے کے الزام لگاتے ہوئے شرما نے دھمکی دی تھی کہ مستقبل میں اس طرح کے معاملات میں بی جے پی کے 'لاٹھیوں سے لیس کارکن جوابی کارروائی کریں گے۔

First published: Nov 24, 2015 05:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading